مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 225 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 225

جواب فرماویں ورنہ نہیں۔فقط آج ۱۶؍ اپریل ۱۸۹۱ء کو آپ کی خدمت میں خط بھیجا گیا ہے۔اور ۲۰؍ اپریل ۱۸۹۱ء تک آپ کے جواب کی انتظاری رہے گی۔اگر ۲۰؍ اپریل ۱۸۹۱ء تک آپ کا خط نہ پہنچا تو یہ خط آپ کے رسالہ کے جواب میں کسی اخبار وغیرہ میں شائع کر دیا جائے گا۔فقط۔آج بھوپال سے آپ کا ایک کارڈ مرقومہ ۹؍ اپریل ۱۸۹۱ء مرسلہ اخویم مولوی محمد احسن صاحب مہتمم مصارف ریاست پڑھ کر آپ کے اخلاق کریمہ اور مہذبانہ تحریر کا نمونہ معلوم ہو گیا۔آپ اپنے کارڈ میں فرماتے ہیں کہ میں نے میرزا غلام احمد کے اس دعویٰ جدید کی اپنے ریویو میں تصدیق نہیں دی بلکہ اس کی تکذیب خود براہین میں موجود ہے۔آپ بلاروایت میرزا پر ایمان لے آئے۔تَسْمَعُ بِالْمُعَیْدِیْ خَیْرٌ مِّنْ اَنْ تَرَاہُ۔اشاعۃ السنہ میں اب ثابت ہے کہ یہ شخص ملہم نہیں ہے۔فقط حضرت مولوی صاحب مَن آنم کہ مَن دانم۔آپ جہاں تک کہ ممکن ہے ایسے الفاظ استعمال کیجئے۔میں کیا ہوں اور میری شان کیا۔بے شک آپ جو چاہیں کہیں اور اس وعدۂ تہذیب کی پرواہ نہ رکھیں جس کو آپ چھاپ چکے ہیں۔رَبِّی سَمِیْعٌ وَّ یَرٰی۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔(خط ۱؎ مرزا صاحب بنام مولوی عبد الجبار صاحب)  مشفقی اخوی ام مولوی عبد الجبار صاحب! السلام علیکم! ایک اشتہار جوعبد الحق صاحب کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔جس میں مباہلہ کی درخواست کی ہے کل کی ڈاک میں مجھ کو ملا۔چونکہ میں نہیں جانتا کہ عبد الحق کون ہے۔آیا کسی گروہ کا مقتدی یا مقتدا ہے۔اس وجہ سے آپ ہی کی طرف خط ہذا لکھتا ہوںاس خیال سے کہ میری رائے میں وہ آپ ہی کی جماعت میں سے ہے اور اشتہار بھی دراصل آپ ہی کی تحریک سے لکھا گیا ہو گا۔پس واضح ہو کہ مباہلہ پر مجھے کسی طرح سے اعتراض نہیں۔جس حالت میں مَیں نے اس مدعا کی غرض سے قریب بارہ ہزار کے خطوط و اشتہارات مختلف ملکوں میں بڑے بڑے مخالفوں کے نام روانہ کئے ہیں تو پھر آپ سے مباہلہ کرنے میں کونسی تأمّل کی جگہ ہے۔یہ بات سچ ہے کہ اللّٰہ جَلَّ شَانُـہٗ کی وحی اور الہام سے میں نے مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ بھی میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ میرے بارہ میں پہلے ۱؎ اس خط کا ذکر حضرت مسیح موعودؑ کے اس اشتہار میں ہے جو آگے نمبر ۵۹ پر درج ہے۔ملاحظہ ہو صفحہ ۲۳۰(مرتب)