مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 214 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 214

دریغ نہیں کروںگااور ان کے لیے خدا تعالیٰ سے وہ روحانی طاقت چاہوں گا جس کا اثر برقی مادہ کی طرح ان کے تمام وجود میں دوڑ جائے۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کے لیے جو داخل سلسلہ ہو کر صبر سے منتظر رہیں گے ایسا ہی ہو گا۔کیونکہ ’’خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لیے اور اپنی قدرت دکھانے کے لیے پیداکرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دُنیا میں محبت الٰہی اور توبہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا وے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہو گا اور وہ انہیں آپ اپنی رُوح سے قوت دے گا۔اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔‘‘ ’’وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشین گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے، اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزارہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشوونما دے گا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے۔اور اسلامی برکات کے لیے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔‘‘ ’’وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہریک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک ان میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی۔‘‘ اُس ربّ جلیل نے یہی چاہا ہے۔وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ہریک طاقت اور قدرت اسی کو ہے۔فَالْحَمْدُ لَہٗ اَوَّلًاوَاٰخِرًا وَ ظَاھِرًا وَ بَاطِنًا۔اَسْلَمْنَا لَہٗ۔ھُوَ مَوْلَانَا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ۔نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ۔خاکســــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــار غلام احمد۔لودیانہ محلہ جدید متّصل مکان اخی مکرمی منشی حاجی احمد جان صاحب مرحوم و مغفور ۴؍ مارچ ۱۸۸۹ء (مطبوعہ ریاض ہند امرتسر) (یہ اشتہار کے چار صفحوں پرہے) (یہ اشتہار خلافت لائیبریری کے ریکارڈ میں موجود ہے)