مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 148 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 148

سے اپنے اپنے وقت پر سب پیشگوئیوں کی سچائی ظاہر ہوگی اور دشمن روسیاہ نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ رسوا ہوں گے۔یہ خدائے تعالیٰ کا فعل ہے جو ابھی تک انہیں اندھا کررکھا ہے ان کے دلوں کو سخت کردیا اور ہمارے دل میں درد اور خیر خواہی کا طوفان مچا دیا سو اس مشکل کے حل کے لئے اسی کی جناب میں تضرع کرتے ہیں۔اے خدا نور دہ ایں تیرہ درو نانے را یا مدہ دردِ دِگر ہیچ خدا دانے را۱؎ والسلام علٰی من اتبع الہدٰی۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار غلام احمد مؤلف براہین احمدیہ از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب (منقول از سرمہ چشم آریہ بار اوّل ستمبر ۱۸۸۶ء جو کتاب ہذا کے آخر میں صفحہ ۱ تا ۴ ہے مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۱۵ تا ۳۱۸) نوٹ: حاشیہ میں دیا گیا اشتہار تبلیغ رسالت جلد ۱ کی ترتیب کے مطابق دیا گیا ہے۔صرف متن والا اشتہار سُرمہ چشم آریہ کا ہے۔(ناشر)