مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 140 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 140

سے صاف ظاہر ہوگا کہ وہ کسی حالت میں اس لعنت کے طوق کو اپنے گلے سے اتارنا نہیں چاہتا کہ جو خدائے تعالیٰ کی عدالت اور انصاف نے جھوٹوں اور بے ایمانوں اور بدزبانوں اور بخیلوں اور متعصبوں کی گردن کا ہار کررکھا ہے۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔بالآخر واضح رہے کہ اس اشتہار کے جواب میں ۲۰؍ ستمبر ۱۸۸۶ء سے تین ماہ تک کسی پنڈت یا پادری جواب دہندہ کا انتظار کیا جائے گا اور اگر اس عرصہ میں علماء آریہ وغیرہ خاموش رہے تو انہیں کی خاموشی ان پر حجت ہوگی۔المشــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار غلام احمد مؤلّف رسالہ سُرمہ چشم آریہ منقول از سرمہ چشم آریہ بار اوّل ستمبر ۱۸۸۶ء جو صفحہ ۲۶۰ کے آگے چسپاں ہے اور چار صفحہ کا اشتہار ہے صفحہ ۱ تا صفحہ ۴ مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر (مرتب) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۱۱ تا ۳۱۴)