مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 127 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 127

ان سے مشابہت رکھتا ہے) تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید۔تو مجھ سے اور میں تُجھ سے ہوں اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دل میں تیری محبت ڈالے گا یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اے منکرو اور حق کے مخالفو! اگر تم میرے بندہ کی نسبت شک میں ہو۔اگر تمہیں اُس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے جو ہم نے اپنے بندہ پر کیا تو اِس نشان رحمت کی مانند تم بھی اپنی نسبت کوئی سچا نشان پیش کرو اگر تم سچے ہو اور اگر تم پیش نہ کر سکو اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہ کر سکو گے۔تو اس آگ سے ڈرو کہ جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کے لئے تیار ہے۔فقط راقــــــــــــــــم خاکسار غلام احمد مؤلف (براہینِ احمدیّہ) ہوشیار پور۔طویلہ شیخ مہر علی ـصاحب رئیس ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ء (مطبوعہ بار دوم ریاض ہند پریس قادیان ۱۸۹۳ء) (آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۶۴۵ تا ۶۴۸)