عشق رسول ﷺ کا صحیح اظہار

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page ii of 24

عشق رسول ﷺ کا صحیح اظہار — Page ii

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ حال ہی میں اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد مصطفی سلی یا ستم کے خلاف عالمی طور پر بغض نکالنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔آزادی ضمیر اور مغربی تہذیب کی آڑ میں گندی زبان کا استعمال، نا پاک بیانات، اسلامی تعلیمات اور نبی اکرم صلی الی یوم کی مظہر زندگی پر بے بنیاد الزامات اور منفی پروپگنڈے اور آپ کے اخلاق فاضلہ اور اسلام پر محمد نہ نکتہ چینیاں کو روا رکھا گیا ہے۔جماعت احمدیہ عالمگیر کے امام حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 21 /ستمبر 2012ء بمقام مسجد بیت الفتوح مارڈن، سترے بریطانیا میں فلم Innocence of Islam اور حضرت محمد مصطفی صاللہ اسلام کے خلافت بیہودہ کارٹون کی فرانس میں اشاعت پر ردعمل کا اظہار فرمایا۔اس خطبہ جمعہ میں حضور انور نے ایک احمدی مسلم کا کیا رد عمل ہونا چاہئے اس پر روشنی ڈالی ہے۔حضور انور کے اس خطبہ جمعہ کو پمفلٹ کی صورت میں ہر ایک کی رہنمائی کے لئے شائع کیا جا رہا ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم اس خطبہ کا خود بھی بغور مطالعہ کریں اور اس کو مفت تقسیم کریں۔منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف لندن، اکتوبر 2012ء