عشق رسول ﷺ کا صحیح اظہار

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 17 of 24

عشق رسول ﷺ کا صحیح اظہار — Page 17

ہوں۔مگر اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے جہنم کو بھرتا رہے گا۔پس ان لوگوں کو اور ان کی حمایت کرنے والوں کو خدا تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے لئے بڑی غیرت رکھتا ہے۔(ماخوذ از تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ نمبر 378) اس زمانے میں اُس نے اپنے مسیح و مہدی کو بھیج کر دنیا کو اصلاح کی طرف توجہ دلائی ہے۔لیکن اگر وہ استہزاء اور ظلم سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ کی پکڑ بھی بڑی سخت ہے۔دنیا کے ہر خطے پر آجکل قدرتی آفات آرہی ہیں۔ہر طرف تباہی ہے۔امریکہ میں بھی طوفان آ رہے ہیں اور پہلے سے بڑھ کر آ رہے ہیں۔معاشی بدحالی بڑھ رہی ہے۔گلوبل وارمنگ کی وجہ سے آبادیوں کو پانی میں ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے۔ان خطرات میں گھری ہوئی ہیں۔پس ان حد سے بڑھے ہوؤں کو خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پھیر نے کی ضرورت ہے۔ان سب باتوں کو خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پھیرنے والا ہونا چاہئے نہ یہ کہ اس قسم کی بیہودہ گوئیوں کی طرف وہ توجہ دیں۔لیکن بدقسمتی سے اس کے الٹ ہو رہا ہے۔حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔زمانے کا امام تنبیہ کر چکا ہے، کھل کر بتا چکا ہے کہ دنیا نے اگر اُس کی آواز پر کان نہ دھرے تو ان کا ہر قدم دنیا کو تباہی کی طرف لے جانے والا بنائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام جو بار بار دہرانے والا پیغام ہے، اکثر پیش ہوتا ہے، آج پھر میں پیش کر دیتا ہوں۔فرمایا کہ: یا در ہے کہ خدا نے مجھے عام طور پر زلزلوں کی خبر دی ہے۔پس یقینا سمجھو کہ جیسا کہ پیشگوئی کے مطابق امریکہ میں زلزلے آئے ایسا ہی یورپ میں بھی آئے۔اور نیز ایشیا کے مختلف مقامات میں آئیں گے۔اور بعض اُن میں قیامت کا نمونہ ہوں گے اور اس قدر موت ہوگی کہ خُون کی نہریں چلیں گی۔اس موت سے پرند چرند بھی باہر نہیں ہوں گے۔اور زمین پر اس قدرسخت تبا ہی آئے گی کہ 17