ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 66
محمد ظہیرالدین نے عجیب تلافی کی ہے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔‘‘ (ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۲ نمبر۲ ۰مورخہ ۱۱؍ جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۲) درس خواتین میں سے چنے ہوئے انمول موتی خلاف قرآن اعمال نتائج فرمایا۔اگر قرآن کے مطابق عمل کرو تو تمہارے سب کام سنور جاویں۔ہمارے ملک میںایک فقرہ بہت دغا کا ہے۔’’خالق سے خلقت رکھنا مشکل ہے‘‘۔یہ کفر کا کلمہ ہے دیکھو اب مسلمانوں نے خلاف قرآن کیا تو تمام دنیا میں ذلیل ہوگئے بادشاہیاں جا رہی ہیں تمہیں تو خبر نہیں مگر آج کل ہمیں بہت دکھ پہنچ رہا ہے۔مسلمانوں پر ہر طرف سے تباہیاں آرہی ہیں۔حق مہر۔متعہ فرمایا۔مہر حیثیت کے مطابق مقرر کرنا چاہیے۔متعہ ناجائز ہے اور گناہ۔اصیل اور لونڈی فرمایا۔اصیل کے حقوق لونڈی سے زیادہ ہیں مگر سزا بھی لونڈی کو اصیل سے نصف ہوگی۔حافظات عورتیں فرمایا۔یہ بہت غلطی ہے کہ مرد عورت کوئی سودا لینے جاوے تو مرد پیچھے کھڑا رہے اور عورت چیزیں پسند کرے۔انگریزوں میں یہ بد رسم ہے۔عورتوں کا یہ بہانہ ہے کہ مرد کیا جانیں خانہ داری کے کام۔یہ غلطی ہے دیکھو تم سب میری عزیز بیٹیاں بہنیں ہو۔میں حق کہتا ہوںکہ مردوں کے ماتحت کام کرو۔قرآن کریم کا یہ حکم ہے۔حافظات عورتیں وہ ہوتی ہیں جو خاوند کے مال کی حفاظت اپنی عزت کی حفاظت کرنے والیاں اولاد کی نگہبان ہوں۔فضول خرچی نہ کرو فرمایا۔اپنے گھروں کو جنت بناؤ۔قرآن حمید نے مردوں کو تمہارا مصلح بنایا ہیگھر میں ایک بادشاہ چاہیے۔مرد بادشاہ ہوتا ہے اس کی کمائی میں اسراف نہ چاہیے۔دیکھو! میں تم کو پیار سے، محبت سے، اخلاص سے قرآن کریم کا حکم سناتا ہوں کہ فضولی نہ کرو۔پانچ روپیہ کی آمد ہوتو بیس روپیہ کا خرچ نہ نکال لو۔یا اگر بیس کی آمدن ہے تو پچاس کا خر چ نہ بنا لو۔خدا جانے مرد