ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 311 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 311

آپ کو غلط کہا ہے۔آپ قرآن سمجھو، سیکھو گو مصر میں کوئی ملے۔ہمارے لیے کوئی عمدہ کتاب مہیا کرو ہمارے پاس قرآن ہے …۔والسلام نورالدین ۱۷؍ فروری ۱۹۱۳ء (ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۳ نمبر۹مؤرخہ یکم مئی ۱۹۱۳ء صفحہ۴،۵) اخروی عذاب کا نظارہ دنیا میں درس قرآن میں آیات ذیل کا موقع تھا(الواقعۃ:۵۲تا۵۶) ترجمہ: پھر تم اے گمراہ اور مکذب لوگو! ضرور کھاؤ گے تھوہر کے درخت سے پھر اس سے پیٹ بھرنا ہوگا پھر اس پر گرم پانی پینا ہوگا اور اس طرح پیوگے جس طرح پیاسا اونٹ بے تکا ہوکر پانی پیتا ہے۔اس پر فرمایا۔میں نے ایک شخص کو ایک بے نماز دکھلایا جس کے گلے میں ایک زخم آتشک کا تھا جس میں پیپ بھری ہوئی تھی اور اس کا کھانا پینا پیپ سے آلودہ ہوکر اندر جاتا تھا۔اس طرح سے پیپ کھانے کا عذاب میں نے دنیا میں دیکھا ہے۔اللہ تعالیٰ کی پکڑ بڑی سخت ہے اس سے ڈرنا چاہئے۔جب میں جوان تھا مجھے طب کا بھی شوق تھا۔ایک شخص میرے پاس آتشک زدہ آیا۔مجھے خیال آیا کہ جَو بُھنواکر اس میں تھوہر کا دودھ جذب کرکے گولیاں بنائیں۔میں نے اسے طَعَامُ الْاَثِیْم (یعنی گنہگاروں کی غذا) سمجھ کر اس کو بھی وہ گولی دی۔اس نے اس کو گھبرا دیا اور کہنے لگا میرے اندر تو آگ لگ گئی ہے پانی دو۔پھر میں نے (اس آیت کا خیال کرکے) گرم پانی چند گھونٹ پلادیا۔اس کو قے اور دست شروع ہوگئے مگر آتشک اچھا ہوگیا۔صفات باری تعالیٰ (الحدید:۲) فرمایاکہ جو چیز نئی دنیا میں آتی ہے کیسی پاکیزگی اپنے ساتھ لاتی ہے۔جب یہ پتے گرے تھے