ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 172
زِ فرق تا بقدم ہر کجا کہ مے نگرم کرشمہ دامن دل میکشد کہ جا اینجاست میں نے قلم کو توڑ دیا۔سیاہی کو اُلٹ دیا اور کہا کہ اے قلم تو بھی جھوٹا ہے اور اے دوات تو بھی جھوٹی ہے۔کیا قرآن کریم کا انتخاب لکھنا چاہتے ہو یہ خود سارے کا سارا انتخاب ہے۔بیعت فرمایا۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ سے بیعت کی تو حضرت صاحب نے میرا ہاتھ کلائی پر سے زور سے پکڑا اور بڑی لمبی بیعت لی۔مولانا عبدالکریم صاحب مرحوم مغفور سے اس طرح بیعت لی جس طرح کہ میں ہتھیلی سے ہتھیلی ملا دیتا ہوںا ور نہایت مختصر تھی۔میں اس وقت بڑا متعجب ہوا مگر آج اس کی اصلیت کو دیکھتا ہوں۔کافر کی دوستی سے بچو فرمایا۔بہت سے لوگ بد معاملہ ہوتے ہیں۔مومنوں کو چھوڑ کر کافروں سے دوستی کرتے ہیں۔اس لئے فرمایا کہ وہ منافق ہیں ا ن کو عذاب کی خبر دے اور کہہ دے کہ اعزاز و اکرام سب خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہے۔کیا تم کافروں کو متمول اور معزز خیال کرکے اس لئے اُن سے دوستی کرتے ہو کہ تم معزز سمجھے جائو۔کتابوں کی حفاظت کے تین طریق ایک شخص کا خط پیش ہوا کہ کتابوں کو ترڈیوں سے کس طرح بچایا جائے؟ فرمایا۔موذی کیڑوں سے کتابوں کی حفاظت کے تین طریقے ہیں۔(۱) الماری یا صندوقوں کے اندر مٹی کا تیل لگایا جائے۔(۲) فنائل کی گولیاں رکھی جائیں۔(۳) لٹو کری کے پتے رکھے جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔