ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 21 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 21

۷۔آپ نے ہزاروں پیشگوئیاں کیں جو صحیح ہوئیں۔جو بظاہر کسی کو نظر آتا ہے کہ صحیح نہیں ان پر مرزا صاحب نے بہت کچھ لکھا ہے۔آپ نے بااینکہ محمد رسول اللہ کو خاتم النبیین مانا اور ان کے عشق و محبت میں ہزاروں صفحہ نکلا ہے بے ریب لکھا ہے کہ میں نبی بمعنے پیشگوئی کرنے والا ہوں مجھے احادیث اور کلام الٰہی میں نبی کہا گیا۔مگر نہ نبی تشریع۔اور یہی مذہب تمام صوفیاء کرام کا ہے۔فتوحات مکیہ باب الثالث و السبعون پر آپ غور کریں۔آپ کی سرخی اور آپ کا مضمون کم سے کم چار لاکھ مسلمان احمدیوں کو دکھ دینے والا ہے۔اگرچہ آپ کے ساتھ بھی بہت سے اخبار اور رسائل ہیں۔مولوی صاحب آپ کا زمانہ نبوت کا زمانہ نہیں اس پر دریافت طلب امر ہے کہ آ پ کو اس بارے میں وحی نبوت ہوئی ہے کہ آپ کا زمانہ نبوت کا زمانہ نہیں یا آپ کی دہریت کا فتویٰ ہے۔نور الدین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سماع ایک شخص نے ایک دفعہ بذریعہ خط حضرت صاحب سے پوچھاتھا کہ بعض صوفی جو سماع کے قائل ہیں یہ جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا۔خَیْرُہٗ خَیْرٌ وَ شَرُّہٗ شَرٌّ اور فرمایا کہ گانا مزا میر کے ساتھ حرام ہے۔حضرت مسیح موعود ؑ پر درود ایک شخص نے حضرت خلیفۃ المسیح سے پوچھا کہ نماز میں حضرت مسیح موعود پر درود پڑھنا جائز ہے؟ آپ نے فرمایا۔لفظ آل محمد میں امام کا خیا ل کرلو اور نماز میں کچھ تغیر و تبدل ہرگز مت کرو۔تاکید ہے۔ہاں آخر نماز میں سلام سے پہلے جس قدر چاہو دعائیں مانگ لو جس زبان میں چاہو مانگو مگر نماز میں قطع و برید ہرگز نہ کرنا۔نورالدین ۹؍اگست ۱۹۰۸ء (البدر جلد ۷ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۷ ؍ستمبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۵ ، ۶)