ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 185 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 185

بدصورت یا بری بیویوں سے حسن معاشرت کا حکم فرمایا۔محسن بن جاؤ تاتم پر بھی حضرت ابراہیم ؑ کے انعام ہوں اور تم کو ایسی اولاد ملے جو ان کو ملی۔حسین بی بی سے تو خود بخود محبت کی جاتی ہے حکم یہ ہے کہ بیوی بد صورت یا بُری ہو تو بھی اس کے ساتھ نیک معاشرت کرو کیونکہ فرمایا۔(النساء : ۲۰)۔کَتَبَ عَلٰی نَفْسِہِ الرَّحْمَۃِ ایک گروہ صوفیا کا کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ پر کوئی چیز فرض و لازم نہیں چاہے تو انبیاء کو دوزخ میں ڈال دے اور کفار کو بہشت میں۔یہ کلمہ بے ادبی کا ہے اور یہ راہ افراط کی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک مقام پر فرمایا ہے(الروم: ۴۸)۔(۲) حضرت نبی کریم نے معاذ کو اونٹ پر اپنے پیچھے بٹھایا اور اثنائے کلام میں فرمایا مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللّٰہِ (صحیح بخاری کتاب اللباس باب ارداف الرجل خلف الرجل)۔بندوں کے حقوق اللہ پر کیا ہیں۔(۳) اذان کے ساتھ اذان کے کلمات پڑھنے کا حکم ہے صرف حَیَّ عَلَی الْفَلَاح میں اختلاف ہے۔بعض کہتے ہیں کہ صرف لاحول پڑھے بعض یہ کہ یہ کلمات بھی دہرائے اور اذان کے بعد درود پڑھے اور پھر دعا مانگے۔اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَ الصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَ انِ الْوَسِیْلَۃَ وَ الْفَضِیْلَۃَ وَ ابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ۔(صحیح بخاری کتاب الاذان باب الدعا عند النداء) اس دعا کے نتیجہ میں لکھا ہے وَجَبَتْ لَـہٗ الشَّفَاعَۃَ یہاں وجوب کا لفظ ہے۔قادیان میںپہلی آمد میں جب پہلے پہل قادیان میں آیا تو یکّہ بان نے مجھے مرزا امام دین کی رہنمائی کی کہ یہی مرزا صاحب ہیں۔اس کو دیکھتے ہی میرے قلب پر کچھ ایسا انقباض طاری ہوا کہ میں نے کہا کہ اگر یہ مرزا ہے تو تم ٹھہرو میں ابھی واپس جائوں گا۔وہاں میں بیٹھ گیا مگر بادل نخواستہ۔اس نے خود ہی کہا کہ آپ مرزا صاحب کو ملنا چاہتے ہیں۔اس وقت میری جان میں جان آئی اور میں نے خدا