ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 179 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 179

(۲)بیوہ حاملہ اس کی عدت وضع حمل ہے۔گواسی دن بچہ جن دے جس دن خاوند مرا یا چند روز چارماہ دس روز کے اندر یا فرض کرو خاوند مرنے سے نو ماہ دس ماہ کے بعد بچہ پیدا ہو جب پیدا ہو تب ہی عدت پوری ہو گی یہ سورۃ طلاق کا حکم ہے۔ (النساء:۷۹)۔مطلقہ کی عدت مطلق مطلقہ کی تین عدت ہیں۔(۱)اوّل جن کو حیض آتا ہے ان کے لئے ثلٰثۃ قروء کا حکم ہے۔(۲) جن کو حیض نہیں آتی، آتی ہی نہیں یا بوڑھی ہو گئیں حیض آنا موقوف ہو گیا ان کے لئے تین ماہ۔سورۃ بقرہ۔(۳)حاملہ مطلقہ، اس کی عدت وضع حمل سورۃ طلاق۔وَ اَقُوْلُ  (النساء:۷۹)۔ان آیات کریمہ کا بیان تعامل اور احادیث صحیحہ میں بہت ہی بسیط آ چکا ہے مگر آپ کے لئے یہ مفید ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ قرآن کریم کا شغل بغرض عمل ضرور رکھو بڑی مقدس کتاب ہے۔( نور الدین ) (البدر جلد۹ نمبر۱۴ مورخہ ۲۷ ؍جنوری ۱۹۱۰ء صفحہ ۳) کیا حضرت مرزا صاحب نے کسر صلیب کی؟ ضلع گجرات سے ایک صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں ایک سوال لکھا ہے جو اصل بمعہ جواب فائدہ عام کے واسطے درج کیا جاتا ہے۔سوال حضرت خلیفۃ المسیح الموعود ؑ! بعد ادائے آداب عرض خدمت ہے کہ مسیح موعود کی نسبت حدیث میں آ چکا ہے کہ وہ صلیب کو توڑے گا اور حضرت مرزا صاحب کا کسر صلیب کرنا دلیل وحجت سے ثابت نہیں ہوتا اس لئے کہ مرزا صاحب تسلیم کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے یہودیوں کے اعتقادی مکر کی تردید و تضلیل