ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 152 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 152

سابق نے متعۃالنساء کا خیال دفع فرمایا اور لاحق نے(النّسآء :۲۶) متعۃ النساء میعادی نکاح کا قلع قمع کر دیا۔علاوہ بریں قرآن کریم اور ہمارے نبی رؤوف رحیم نے متعۃالنساء کے احکام سے کلیۃً سکوت فرما دیا۔متعۃ النساء کے مجوز ذرا بتائیں تو سہی کہ اس متعہ کے باعث ایک سیاح اپنی لڑکی اور بہن بلکہ اپنی ماں سے متعہ کر سکتا ہے اور اختلاط نسب کا یہ متعہ موجب ہے اور متعی اولاد کی پرورش کا کوئی انتظام ہو سکتا ہے؟ ذرا آپ سوچیں چین بلکہ ایران گئے وہاں ایک نطفہ چھوڑ آئے۔سولہ برس کے بعد صاحبزادہ صاحب ایران گئے وہاں بہن صاحبہ متعہ کے لئے تیار پائی یاوہ عورت ہندوستان آئی اور اس نے آتے ہی اپنے بھائی یا باوا سے متعہ کر لیا۔فرمائیے وہ انتظام محرمات خاک میں مل گیا یا نہیں۔ایک بار مجھے ایک شیعہ قائل بالمتعہ سے گفتگو کا اتفاق ہوا تو اس نے مجھے کہا کہ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ کے صاف اور صریح الفاظ کو آپ کیوں چھوڑتے ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ قرآن میں آپ کے معنے والا متعہ نہیں آیا اس لئے میں معذور ہوں کہ آپ کے معنے لوں وَاِلَّا آپ قرآنی استمتاع کے الفاظ پر غورکریں (الأَنعام :۱۲۹) میں آپ کیا فرماویں گے؟ اس پر آپ خاموش ہو رہے۔بات آگے نہ بڑھی پھر میں نے کہا(البقرۃ :۱۹۷)میں آپ کیا کہیں گے؟ آپ بھی قرآنی استمتاع پر غور کریں۔(الحکم جلد ۱۳ نمبر ۳۶،۳۷ مورخہ ۱۴؍دسمبر۱۹۰۹ء صفحہ۲،۳) ایڈیٹر الحکم یہ خبر نہایت مسرت کے ساتھ سننی چاہیے کہ شیخ یعقوب علی صاحب ایک دینی خدمت کے لئے چند یوم سے بحکم حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح لاہور گئے ہوئے تھے۔جہاں پر آجکل ایک گھمسان مذہبی جلسوں کا پڑا ہوا ہے۔۲۹،۳۰؍نومبر و یکم دسمبر کو لاہور میں آریہ سماجوں کا جلسہ تھا۔۲؍دسمبر سے مسیحی صاحبان نے لیکچر شروع کر رکھے ہیں جو ۷؍ دسمبر تک جاری رہیں گے۔شیخ صاحب اسی غرض کے واسطے لاہور ٹھہرے ہوئے ہیں کہ عیسائی لیکچروں کو سنیں اور پوری نقل اُن کی کرتے رہیں۔شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی کو بھی