ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 148 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 148

کے کنجر دنیا میں کس طرح پیدا ہوئے۔متعہ کی مثبت جب بولتے لکھتے ہیں غلطی اور ناعاقبت اندیشی کا ارتکاب ضرور کرتے ہیں۔مثلاً آپ کی تحریر میں بھی غلطی ہے کہ بدر غزوہ میں اس کی اجازت ہوئی حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔متعۃ النساء کی تردید قرآن کریم سے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے(المؤمنون :۶تا۸)۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ازواج اور ماملکت ایمان کے سوا جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت نہیں کرتے وہ حد سے آگے بڑھنے والے ہیں اور جو اس حد بندی کے اندر رہتے ہیں وہی مظفر و منصور ہو چکے۔دیکھوسورۃ المومنون پارہ اٹھارہ کا ابتدا اور سورہ معارج میں اسی بات کو مکرر بیان کر کے کہ شرم گاہوں کو محفوظ رکھنے والے وہی جنّتیوں میں معزز ومکرم ہوں گے۔جناب الٰہی کے حضور مظفر و منصور ہونے اور معزز و مکرم کے قواعد میں ایک قاعدہ یہ بھی ہے کہ زوجہ اور ملک یمین کے سوا اپنی شرمگاہوں کو محفوظ رکھنا ضروری ہے اور اس کی حد بندی سے جو بڑھا اس نے خلاف ورزی کی اور الٰہی حد توڑدی۔اب متعہ والی عورت کو دیکھنا چاہیے کہ زوجہ ہے بی بی ہے یا ملک یمین سے ہے۔اگر یہ متعہ کی عورت زوجہ ہے تو چاہیے کہ زوجیت کے لوازم اس کے ساتھ ہوں دیکھو فقرہ نمبر۱۔متعہ والی اگر زوجہ ہے تو …ورثہ و طلاق و عدت، نفقہ و لباس وغیرہ لوازم زوجیت اس کے لئے ثابت ہوتے اور اگر ملک یمین کے نیچے ہو تو …چاہیے کہ اس متعہ والی کو لوازم ملکیت بیع، ہبہ، عشق کتابت اور تدبر ثابت ہوں۔اور فرماتا ہے کہ(النّسآء :۴)کیا معنے؟ اگر منکوحہ بیبیوں میں عدل و انصاف نہ کر سکو تو ایک ہی