ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 139 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 139

انبیاء کے قتل کا ٹھیکہ ہی نہیں لیا بلکہ کل نبیوں کو وہ قتل ہی قتل کر دیتے ہیں۔ذرہ دونوں پر آپ غور فرمائیں پھر مجھے لِلّٰہ اطلاع دیں۔میں تو دونوں پر ایمان رکھتا ہوں۔پھر آپ نے ارقام فرمایا ہے کہ تیرہ سو برس میں کسی شخص نے کبھی کسی کو رسول یا نبی نہیں کہا۔اس پر عرض ہے مثنوی مولانا روم تو ہمیشہ آپ نے وعظوں میں سنی ہو گی۔اس کے اس وقت دو تین شعر پڑھتا ہوں بلکہ لکھتا ہوں جو آپ کے دعوے نے یاد دلائے ہیں۔؎ چون بدادی دست خود در دست پیر پیر حکمت کہ علیم است و خطیر کو نبی وقت خویش است اے مرید تا از و نور نبی آید پدید دست تو از اہل آن بیعت شود کہ یَدُ اللّٰہِ فَوْقَ اَیْدِیْہِم بود پھر ایک جگہ فرماتے ہیں۔؎ اے مرا تو مصطفی من چوں عمر از برائے خدمت بندم کمر پھر کہتے ہیں۔؎ ہر دمے او را یکے معراج خاص برسر تاجش نھد صد تاج خاص پھر فرماتے ہیں اور ان کی وحی کا دعویٰ فرماتے ہیں۔؎ آنکہ از حق یابد او وحی و جواب ہر چہ فرماید بود عین صواب