ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 78 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 78

ہشتم:۔اولڈ فیشن ایام جاہلیت کا نمونہ نئی روشنی سے محروم ہیں۔ایک لیکچرار نے اپنے لیکچر میں کہا کہ تعدد ازدواج اس اختلاف کا موجب ہے۔اور دوسرے نے کہا کہ قبیح اور بدرسم ہے اور نہ سوچا کہ اس کا اثر کیا ہوگا اور کہاں ہوگا۔نہم :۔سزا کی پروا نہیں کہتے ہیں نجات ضرور ہوگی غیر منقطع سزا نہیں ہوگی۔دہم :۔مزاج وعادت میں شرارت ہے۔وَتِلْکَ عَشْرَۃٌ کَامِلَۃٌ۔شہوت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے گناہ شہوت کے مقابلہ میں اگر انسان عفت سے کام نہ لے تو مندرجہ ذیل گناہوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔(۱) بدنظری (۲) خیانۃ العین (۳) زناالبصر (۴) زنا اللسان (۵) زناالاذن (۶) زنا الاعضاء۔جس میں جلق، لواطت، زنا شامل ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسا شہوت پرست انسان جریان، ضعف قوت نفسانیہ، حیوانیہ وطبعیہ کا شکار ہوجاتا ہے۔پھر رنج، غم، کم ہمتی، کم حوصلگی پھر سوزاک، آتشک، موت اولاد ،جذام اور پھر قتل اس کے نتائج ہیں اور (ھود : ۸۳) کا بڑا بھاری موجب یہی ہوتا ہے۔ہاں اسی بدنظری کے سوشل بدنتائج نکاح بلاولی، اسراف، بدنامی اولاد پر بد اثر اسقاط بھی ہوتے ہیں جب یہ حال ہے تو پھر میری سنو۔ (بنی اسرائیل : ۳۳) مسیح موعودؑ کا کسی کی بیعت نہ کرنے کے اعتراض کا جواب اکثر لوگ جو متعارف سلسلوں کی زنجیر میں پابند ہیں یہ سوال کیا کرتے ہیں کہ حضرت اقدس جناب مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے چونکہ کسی سلسلہ ہائے اربعہ چشتیہ قادریہ نقشبندیہ سہروردیہ میں سے کسی کے بیعت نہیں کی ہوئی ہے اس لئے وہ واصل باللہ اور سالک کامل نہیں ہوسکتے۔ان کا اس قسم کا سوال کنوئیں کے مینڈک سے بڑھ کر نہیں جو اپنی پانچ چار فیٹ کی وسیع دنیا سے اور کسی دنیا کو خیال میں بھی نہیں لاتا یہی حال ان کا ہے جو ہر قسم کے کمالات اپنے ہی چند خیالی