ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 248
حضر ت امام کے حضور بھی سنا کر یہی کہا کہ تم اسے مکمل کرلو۔اور حضرت امام علیہ الصلوٰۃو السلام نے بھی ایسا ہی فرمایا۔میں نے تعمیلاً ارشاد اس لیڈر کو لکھا ہے اس میں قبولیت اور برکت رکھ دینا خدا تعالیٰ کا فضل اور فعل ہوگا۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم یا حی یا قیوم لا الہ الا انت۔نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم و آلہ مع التسلیم امّا بعد غور کرو۔شرک ہی ایک ایسی بری بلا ہے جس کی نسبت الٰہی ارشاد ہے (النساء : ۱۱۷) اور شرک ہی ہے جس کو کہا گیا ہے کہ لا علمی اور جہالت پر اس کی بناء ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(لقمان : ۱۶) اور فرمایا (بنی اسرائیل: ۳۷) اور شرک ہی ہے جو ظلم عظیم ہے جیسے فرمایا (لقمان:۱۴) اور یہ بھی یاد رکھو کہ دنیا عبرت حاصل کرنے کا مقام ہے یوم الفصل نہیں۔اس مختصر تمہید کے بعد سوچوکہ شرک کے دلائل گو ہمیشہ نسج العنکبوت ہوا کرتے ہیں مگرعوام مظاہر قدرت میںاُعجوبہ کے ایسے گرویدہ ہو جاتے کہ کوئی عمدہ دلیل ان کے لئے کار گر نہیں ہو سکتی۔دیکھو!جو الامکھی کا پہاڑ پنجاب بلکہ ہند اور کشمیر میں اپنے اعجوبہ کے باعث ایک عظیم الشان معبد تھا اور طاعون کے دنوں میں لوگ اس ملک کو امن یقین کر رہے تھے اور صلیب پرست گو اس خیال سے نہیں اِلَّا عمدہ آب و ہوا کے لئے وہاں بہت ہی جمع تھے اور یہودی مخلوق کے لئے مادیا ت ہی معبود ہیں۔وہاں زلزلہ آیا اور اسی اعجوبہ کی وجہ سے آیا اور کب آیا جب ایک مامور من اللہ نے انبیاء کے قدم بقدم تبلیغ کاکام ایک کمال تک پہنچایا۔پھر اسی پنجاب میں اتمام حجت کے لئے سینکڑوں تدبیر وںسے کام لیا مگر بے پروائی کی گئی۔آخر راستبازی مصدق راستبازوں کا ہو سکتا تھا کیونکہ اسی کی شان ہے مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَکُمْ۔اس راستباز نے عَفَتِ الدِّیَارُ مَحَلُّھَا وَ مَقَامُھَا کی پاک وحی گیارہ مہینے پیشتر شائع کی ہے اور بتا دیا