ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 204 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 204

ہواتھا اور آخر ان کو اپنے روپیہ کے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے وہ رنگ اختیار کرنا پڑا جو سلطنت کی تباہی کا موجب ہوا۔غرض سود ہر حال میں قطعاً منع ہے۔موتیٰ کی سماعت اور کلام و طعام کے ثواب کے متعلق ارشاد سوال سوم۔موتٰی کی سماعت یا کلام و طعام کے ثواب کے متعلق مرزا صاحب کیا فرماتے ہیں؟ الجواب۔سماع موتٰی حدیثوں سے ثابت ہے لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ حاجت روا بھی ہیں مجھے ان لوگوں پر افسوس آتا ہے جو برخلاف حدیث سماع موتیٰ کے تو قائل نہیں لیکن مردوں سے حوائج طلب کرنے میں تامل نہیں کرتے۔ثواب کے متعلق یاد رہے کہ موتٰی کو نقدی کا دعا کا ثواب ضرور پہنچتا ہے روزہ اور حج کے ثواب کے لئے بھی احادیث موجود ہیں۔کلام کے ثواب کے لئے علماء ربّانی کی شہادت موجود ہے کہ انہوں نے کشف میں دیکھاکچھ احادیث اور آثار بھی اسی باب میں ہیں گو ان میں ضعف ہے البتہ حضرت صاحب کی زبانی نہیں سنا کہ کلام کا ثواب کس طرح پہنچتا ہے۔دعا اور جنازہ کی نماز کا ثواب پہنچنا آپ نے فرمایا ہے۔(الحکم جلد ۸نمبر ۲۳و ۲۴ مورخہ ۱۷ و ۲۴؍ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۳،۱۴) لکنت کا علاج ایک شخص نے اپنے حالات بذریعہ خط کے حکیم نور الدین صاحب کو اس طرح سے لکھے۔وہ ایک لکنت والے استاد سے عربی پڑھا کرتا تھا اورا سے لکنت کرتے ہوئے دیکھ کر زبان بھی لکنت کرنے لگی حتیٰ کہ اسے یہ مرض ہوگیا اور یہاں تک ترقی کی کہ اس نے بولنا ترک کردیا۔بہت علاج کئے مگر فائدہ نہ ہوا۔حکیم صاحب نے اسے جو علاج لکھا۔وہ یہ ہے۔علاج۔خدا تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہونا چاہئے وہ لکنت کو بھی دور کر سکتا ہے۔مغز بادام مقشر اور مصری کو صبح کھایا کریں اور ایک رتی نوشادر زبان پر ملا کریں۔رات کو کلونجی ایک ماشہ پانی سے کھا لیا کریں۔بولنے سے کبھی نہ رکیں ہر وقت بولنے کی کوشش کریں۔(ا لبدر جلد ۳ نمبر ۳۰ مورخہ ۸؍ اگست ۱۹۰۴ء صفحہ۸)