ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 172 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 172

مسیح موعودعلیہ السلام کی سچائی کی ایک دلیل حضرت حکیم الامت کی یہ بات کیسی لطیف اورنکتہ معرفت ہے کہ میں انبیاء علیہم السلام کے استقلال پر بھی قربان ہوتا ہوں۔ہمارے امام کی سچائی کی ایک یہ بھی دلیل ہے کہ کوئی بات ہو کوئی مضمون ہو اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کا تذکرہ ضرور کریں گے۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کسر صلیب کے لیے مامور ہو کر آئے ہیں۔(الحکم جلد ۸ نمبر ۴مورخہ ۳۱؍ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۹) مکتوبات بنام حاجی الٰہ دین عرائض نویس صدرشاہ پور اوآرام دل و جان ثلج روح ورواں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس وقت آپ کی بیماری کاحال لاہور سے اور بھیرہ میں پہنچ کر دوسرے روز مسہل لینا اور مسہل سے دوسرے روز آرام پانا اورحکیم شیخ احمد صاحب کی توجہ علاج میں اورآپ کی ضعف ونقاہت کاحال میرے واسطے ایک عجیب بہار وخزاں کا موجب ہے۔میرا مالک جلد تر صحت وقوت مرحمت فرما کرراقم الحروف کو طمانیت بخشے۔میرے دوست پیارے! کونین کا کھانا، دودھ کا پینا بہت ہی مناسب ہے۔جناب حکیم صاحب ’’ بندہ ام تا زندہ ام ‘‘ اب کہاں گئے۔شایدمنسوخ الحکم آیات میں معدود ہوئی۔راقم تو قرآن شریف میںبھی نسخ کا قائل نہیں تھا۔یہاں کیوں جلد ترقائل ہو گیا بخدمت ہمہ اخلاق جناب شیخ فضل الٰہی صاحب السلام علیکم۔سفر کشمیر جلدی جلدی آتا جاتا ہے۔خدا نے میرے واسطے آرام کی تدبیر بنا دی۔اب آپ فرمائیے کیا ارادہ ہے ؟آپ کی ہمراہی یاد ہے بخدمت جمیع حال پرسان سلام ما وجب۔(نور دین) (ازجموں ۷؍کاتک) ……………… السلام علیکم۔خاکسار بشنید خبر انتقال مہاراجہ جموں، پونچھ سے جموں پہنچا۔کوہستان کے راستہ سے آنا ہوا۔اگر آپ فرماویں آپ کے لیے بہت دعائیں کروں۔اِلَّا پیارے باری تعالیٰ کی