ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 149 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 149

مومن کا ہوشیار ہونا ضروری ہے مومن کے کئی کان ہونے چاہییں یعنی اس کو بڑا ہوشیار اور چوکنا ہونا ضرور ی ہے غفلت مومن کا کام نہیں۔تم اندازہ کرو کہ کس قدر مستعدی اور ہوشیاری سے کام لیتے ہو۔تلاوت قرآن کا خاص منشا قرآن شریف کی تلاوت کا خاص منشایہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے اور عمل کیا جائے اس کو سمجھا جائے اوروں کو سمجھایا جائے اور عمل کرنے کی کوشش کی جائے۔نماز اور تلاوت قرآن نماز اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرتی ہے نماز میں نظافت اور طہارت ہوتی ہے نماز میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی جاتی ہے۔اس میں(الفاتحۃ : ۵) کا شریف انسان کو اقرار کرنا پڑتا ہے۔مسلمان کو مسلمان ہونے کے لئے دو کام کرنے چاہییں۔قرآن کی کم از کم پانچ آیات اور زیادہ سے زیادہ دس آیتیں فکر سے پڑھنی چاہییں اور اس مطلب کے لئے پڑھنی چاہییں جو قرآن شریف کی تلاوت کا اصل منشا ہے دوسرے نماز کو درستی سے پڑھنا چاہیے۔سب سے بہتر شخص کے تین اوصاف سب سے بہتر وہ شخص ہے جس میں تین باتیںہوں اوّل۔دعوت الی اللہ۔اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت کرنا۔دوم۔عمل صالح۔دین ودنیا میں سنوار کے کام کرنا۔سوم۔َ (حمٓ السجدۃ : ۳۴) اور بلند آواز سے کہہ دے اور اپنے عمل سے دکھادے کہ میں بڑا سچا فرمانبردار ہوں۔آسمانی اور زمینی امور کی ملاوٹ کے عظیم الشان روحانی و جسمانی نتائج نیچے کی کوئی چیز کامل نہیں ہو سکتی جب تک اوپر سے اس کی تائید نہ ہو جیسا کہ ہماری آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں جب تک آسمانی روشنی نہ ملے۔آسمان اور زمین جب مل جاتے ہیں تو بڑے بڑے نشانات