ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 129
گنہگاروں کی اقسام اوّل قسم گنہگاروں کی وہ ہے کہ وہ غافل ہوتے ہیں ان کو خبر ہی نہیں ہوتی کہ وہ گناہ کرتے ہیں۔دوم گناہ کرتے ہیں مگر بعد میں اضطراب، تضرع، زاری، خوف الٰہی رونا اور چلّانا ہوتاہے۔ایسے گنہگار تائب ہوتے ہیں۔سوم۔گناہ گاروں کی وہ قسم ہے کہ وہ غافل بھی نہیں ہوتے گناہ بھی کرتے ہیں کوئی اضطراب اور گھبراہٹ بھی نہیں ہوتی بلکہ وہ حیلے بناتے ہیں اور بہانہ کرتے ہیں ایسے لوگ محروم ہوتے ہیں۔پس اپنا مطالعہ کرو۔اعمال کی کسوٹی اعمال میں اخلاص اور صواب ہو ورنہ وہ اعمال اکارت جائیں گے۔اخلاص وہ ہے جو صرف اللہ تعالیٰ ہی کی رضا کے لئے ہو کوئی اور خواہش نہ ہو۔کسی کو دکھانا یا کسی سے کوئی قسم کا طمع یا خوف اس عمل کا محرک نہ ہوا ہو۔صواب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل اور سنت کے موافق ہو۔ان کے نقش قدم پر چلے اگر ان میں سے ایک خیر بھی نہ ہو گی تو اعمال حبط ہو جائیں گے۔(الحکم جلد۷ نمبر۲۰ مورخہ ۳۱؍ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ۳) خشیۃ اللّٰہکا آلہ علم خشیۃُ اللّٰہ کے پیدا ہونے کا ایک آلہ ہے چنانچہ فرمایا۔ (فاطر : ۲۹) صلَوٰۃ عَلَی النَّبی اوّل۔اوقات الصلوٰۃ علی النبی۔(۱)مسجد میں آتے اور جاتے وقت (۲) جہاں اور جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نا م یا تذکرہ آوے (۳)ہر دعا کے اوّل اور آخر میں (۴)نمازوں میں (۵) جمعرات اور جمعہ کو اکثر وقت۔دوم۔معنی الصلوٰۃ۔صفت کرنا۔تعظیم کرنا۔دعا کرنا۔رحمت کرنا۔کامیابی۔شاباش شفاعت۔معظم ومکرم ہونا۔