انسان کامل — Page 15
۱۵ یہاں تک کہ اِذْ تُبوَی الْمُؤْمِنِینَ مَقَاعِد القابل کے مطابق ایک ایک سپاہی کی ڈیوٹی اور پہرہ خود مقرر کرتے ہیں۔تمام مقدمات دیوانی اور فوجداری خود فیصلے کرتے ہیں۔اگر رات کو شور سنتے ہیں۔تو سب سے پہلے بھاگ کر وہاں پہنچتے ہیں۔عرسوں لونڈیوں اور غلاموں کے کام خود کرتے ہیں۔تمام معاہدات خود مرتب کرتے ہیں حج ، عمرے نفروے ان سب تقریباب میں خود شریک ہوتے ہیں۔مرنے والوں کے جنازے خود پڑھاتے ہیں۔قبرستان تک ساتھ جاتے ہیں۔رعایا میں سے ایک غریب درزی کرد و گوشت پکا کر گھر پر بلاتا ہے تو اس کی دلجوئی کے لئے دعوت قبول کرتے ہیں۔تیر اندازی کی مشق میں خود شریک ہوتے ہیں۔خود اپنے سامنے فوجی گھڑ دوڑ کرواتے ہیں۔گھنگے اور نیزہ بازی کے مردانہ اور فوجی کرتب خود دیکھتے ہیں۔بلکہ ڈر دور کرنے کے لئے بیویوں کو دکھاتے ہیں۔رعایا میں سے کسی کو بیمار سنتے ہیں تو اس کے گھر بیمار پرسی کے لئے جاتے ہیں۔کسی کے ہاں بچہ پیدا ہو اس کے گھر جا کر کان میں اذان اور تکبیر کہتے ہیں۔لوگ اپنے بیمار لاتے ہیں تو دعا کرتے ہیں اور خود دوا تجویز کرتے ہیں۔اپنی خولی خود گانٹھ لیتے ہیں۔گھر میں جاتے ہیں تو کھانا تیار کرنے اور گھر کا تمام کاج کرنے میں ہیولوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔غرض ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں۔پھر کام بقایا سی نہیں رہتا۔بلکہ روز کا روز صاف ہوتا رہتا ہے۔کام میں اتنی مستعدی ہے کہ عصر کی نماز میں خیال آتا ہے کہ گھر میںسرکاری خزانہ کا کچھ سونا پڑا ہے جو ابھی غرباء میں تقسیم نہیں ہوا۔تو سلام پھیر کر اتنی جلدی گھر واپس جاتے ہیں کہ حاضرین گھبرا جاتے ہیں۔واپس اگر انہیں کہتے ہیں کہ خزانہ کا کچھ سونا غرباء میںتقسیم کیلئے تھا اورمیں ڈرا کہ کہیں شام ہو جائے اور غرباء و میں تقسیم نہ ہو سکے۔پھر گھر پر کوئی دربان نہیں رکھا۔بوڑھے، بچے ، عورتیں مرد ہر وقت آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔اور سب سے ملتے ہیں اور سب کے کام سے فارغ ہو کر ان کو رخصت کرتے ہیں۔جب کوئی ملتا ہے تو کبھی نہیں کہتے کہ جاؤ بلکہ آنے والا خود اپنی مرضی سے چلا جاتا ہے۔پھر غرباء کی اپنے گھر ہمیشہ دعوتیں کرتے ہیں۔اپنے خادم انس بنہ اور اپنے ساتھی ابو ہریرہ کو اکثر کہتے ہیں کہ جاؤ غرباء کو بلا لا آج انہیں دُودھ ہلا دیں۔آج حریرہ کھلا دیں۔آج کھجوریں تحفہ میں آئی ہیں۔ان کی دعوت کریں۔پھر روزانہ اپنے گھر میں مغرب کی نماز کے بعد مسجد سے دس پانچ نو وارد مہمان ضیافت کیلئے لاتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ کھانا کھلاتے ہیں۔