انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 92 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 92

انقلاب حقیقی نقل کے طور پر نہیں چل رہا بلکہ مجھے وہ تعلیم براہ راست خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے۔اور پھر فرمایا کہ تم لوگ اس محبہ میں ہو کہ میں ابراہیمی مقام پر ہوں یا نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں ابراہیم کے مقام سے بھی آگے نکل گیا ہوں اور میں کہتا ہوں آنا اولُ المُسْلِمِینَ کہ پہلا مسلم میں ہوں یعنی ابراہیم بھی اسلمت لرب العلمین کہنے والا تھا اور میں بھی یہی کہتا ہوں اور زمانہ کے لحاظ سے ابراہیم کو تقدم حاصل ہے اور بظاہر اولُ المُسلمين وہ بنتا ہے لیکن تقدم زمانی اصل ہے نہیں، تقدم مقام اصل شے ہے اور اس کے لحاظ سے میں ہی اول المسلمين ہوں اور ابراہیم میرے بعد ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں موسوی کمالات پھر موسوی کمالات بھی آپ کے اندر پائے جاتے تھے۔جیسے سورہ مزمل میں فرمایا گیا ہے کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا مگر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے یہ مشابہت مشابہت مماثلت نہیں ہے بلکہ اعلیٰ کی ادنیٰ سے مشابہت ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ کو حضرت موسیٰ کے مقابل پر جو امتیازات حاصل ہیں ان کو بھی قرآن کریم نے کھول کر بیان کیا ہے۔مثال کے طور پر مندرجہ ذیل امور کو پیش کیا جاتا ہے۔(۱) خدا تعالیٰ نے موسیٰ کی نسبت تو یہ فرمایا ہے کہ ہم نے موسیٰ کو ایک ایسی کتاب دی جو تفصيلاً لكل شيء تھی اور یہاں یہ فرمایا کہ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى وَلكِن تصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ تَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَرَحْمَةً لقوم تُؤْمِنُون - ے کہ اگر تم یہ کہتے ہو کہ موسیٰ کو جب ایک مفصل ہدایت نامہ مل گیا تو يوسف : ١١٢ 92