انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 115

۔انقلاب حقیقی یہودیوں پر کتنے مظالم کئے جارہے ہیں آخر یہ کون ہیں؟ یہ ان کے خداوند کے بھائی ہی تو ہیں مگر یہ ان سے بھی مساوات برتنے کے لئے تیار نہیں۔اس کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قدر مساوات پیدا کر دی ہے کہ ایک جاہل عرب ایک منگتا عرب ایک ٹیرا عرب دنیا کے کسی کو نہ میں چلا جائے مسلمانوں کی یوں باچھیں کھل جاتی ہیں گویا ان کا کوئی بزرگ زندہ ہو کر دنیا میں واپس آ گیا ہے اور عرب صاحب ! عرب صاحب! کہتے ہوئے ان کا منہ خشک ہوتا۔نا ہے۔پس عیسائیوں کے اس دعوی کو خود خدا کا فعل رڈ کر رہا ہے اور اس کے فعل نے بتادیا ہے کہ یہ انقلاب محمدی انقلاب ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی اس تعلیم کے مخاطب تھے۔اگر حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف یہ تعلیم نازل کی جاتی تو خدا تعالیٰ ان سے یہ کام بھی لیتا ہاں چونکہ بشارت کی ہوائیں اصل موعود کے آنے سے پہلے چلنی شروع ہو جاتی ہیں اس لئے جب عیسوی دور میں محمدی انقلاب کی بشارت آئی اور حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ایک عظیم الشان نبی کے ذریعہ سے جو تمام نبیوں کا سردار ہو گا سب دنیا ایک ہونے والی ہے اور سب دنیا ایک ہی جھنڈے کے نیچے آنے والی ہے تو عیسائیوں نے اس سے دھوکا کھایا اور انہوں نے سمجھا کہ ابھی سے اس کا وقت آ گیا ہے لیکن پھر ایا ہو الباس فٹ کہاں آ سکتا تھا۔خدا کے فعل نے ثابت کر دیا کہ اس کے مخاطب عیسائی نہیں تھے بلکہ مسلمان اس کے مخاطب تھے۔اسلامی انقلاب غرض ان تغیرات کے ماتحت اسلام نے دنیا کے علم اس کے فکر اس کے فلسفہ اس کے جذبات اس کے مذہب اس کی سیاست اس کے اخلاق اس کے تمدن، اس کی 115