اِعجاز المسیح — Page vi
اردو تر جمہ ٹائیٹل باراول جو شخص سورۃ فاتحہ کو اس کے مخفی معارف اور روحانی حقائق کے ساتھ پڑھنا پسند کرتا ہو تو اسے چاہیئے کہ ہماری اس تفسیر کو تدبر اور صحت نیت سے پڑھے۔اور وہ مقابلہ کے لئے آستینیں نہ چڑھائے کیونکہ یہ ایک لاجواب کتاب ہے اور جو شخص اس کتاب کے جواب پر آمادہ ہوگا اور پلنگی دکھلائے گا وہ عنقریب دیکھے گا کہ اس کام سے نا مرادر ہا اور اپنے نفس کا ملامت گر ہوا۔اور شرمندہ ہو گا۔پس مبارک ہو اس شخص کے لئے جو ہمارے کلمات چنیدہ سے اپنا دامن بھر لیتا ہے اور جو ہم اسے عطا کریں اُسے حاصل کر لیتا ہے اور اس جیسا نہیں بنتا جس نے بے حیائی کا لبادہ اوڑھا اور صداقت کا پیراہن اتار پھینکا۔یہ کتاب ان لوگوں کا رڈ ہے جو ہمیں جاہل قرار دیتے ہیں اور فریب کو رنگین بنا کر پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی علم نہیں بلکہ مفلسوں کا گروہ ہے۔ہاں ہمیں اقرار ہے کہ ہماری تمام کتابیں خدائے ذوالجلال ہی کی تائید سے ہیں وگرنہ ہم تو لا علموں کی طرح ہی ہیں۔میری یہ کتاب انتہائی بلیغ فصیح اور عمدہ ہے اور میں نے اس کا نام الحان المسيح رکھا ہے۔یه کتاب ماه رمضان ۱۳۱۸ھ بمطابق ۲۰ فروری ۱۹۰۱ء کے آغاز سے ستر دنوں میں تیار ہو کر ضیاء الاسلام پریس میں شائع ہوئی۔مقام طباعت قادیان ضلع گورداسپور باہتمام هم فضل دین بھیروی