ابن مریم

by Other Authors

Page 247 of 270

ابن مریم — Page 247

۲۵۳ (ماریه ) 00 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے سورہ احزاب ( ۵ ) میں خاتم النبیین کے بے مثل خطاب سے نوازا اور ۸ ھ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے آپ کو ابراہیم عطا فرمایا۔مگر بقضائے الہی یہ جلیل القدر فرزند ۱۷ ، ۱۸ ماہ کے بعد دنیائے فانی سے منہ موڑ گیا وہ ایک غنچۂ دلربا تھا جو صحن شریعت میں رنگ و بو کے ساتھ رونما ہوا اور دست فنا نے اسے چن لیا۔آسمان روحانی کا درخشندہ ستارہ تھا ، ٹمٹمایا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا۔وہ روحانی استعدادوں کا مجسمہ تھا اور نورانی صلاحیتوں کا پتلا۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لو عاش ابراهيم لكان صديقا نبيًّا۔(ابن ماجه كتاب الجنائن کہ اگر ابراہیم زندہ رہتا تو یقینا سچا نبی بنتا۔اور پھر یہ بھی فرمایا أما والله إنه لنبي ابن نبي۔وہ (كنز العمال ، جلد ٦ ص ۱۱۸ ، كتاب الفضائل من قسم الأقوال)۔کہ خدا کی قسم ( میرا بیٹا ابراہیم ) نبی ابن نبی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اس بیٹے کی وفات کا بہت صدمہ ہوا کہ اس کی تدفین کے وقت اس غم کی غمازی رخسار مبارک پر ڈھلکے ہوئے آنسو کر رہے تھے۔آپ نے فرمایا انا بفراقك يا ابراهيم لمحزونون۔