ابن مریم

by Other Authors

Page 223 of 270

ابن مریم — Page 223

۲۲۷ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔دو عورتیں ، دو بچے وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وجَعَلْنَهَا وَابْنَهَاءَ ايَةُ لِلْعَلَمِينَ سورة الانبياء یعنی مریم نے جب انتہائی طور پر پاکدامنی اختیار کی تو ہم نے اس کو یہ انعام دیا کہ وہ بچہ اس کو عنایت کیا جو روح القدس کے نفخ سے پیدا ہوا تھا اور ان دونوں کو ہم نے ہیں۔- ایک نشان بنایا۔اس آیت کریمہ میں یہ اشارہ پایا جاتا ہے کہ بچے دو قسم کے ہوتے ایک وہ کہ جن میں روح القدس کے نفخ کا اثر ہوتا ہے۔ایسے بچے وہ ہوتے ہیں کہ جب عورتیں پاکدامن اور پاک خیال ہوں اور اسی حالت میں استقرار نطفہ ہو۔یہ بچے پاک ہوتے ہیں اور شیطان کا ان میں حصہ نہیں ہوتا۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «لو أن أحدكم إذا أتى أهله فقال : اللهم جنبني الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتني، فإن كان بينهما ولد لم يضره الشيطان ولم يسلّط عليه»۔(بخاري، كتاب بدأ الخلق، باب صفة إبليس)۔کہ اگر تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جائے اور یہ دعا کرے کہ اے اللہ ! ہم کو شیطان سے دور رکھ اور اس چیز سے بھی جو تو ہمیں دے شیطان کو دور