ابن مریم — Page 98
وگر استاد را نامی ندانم که خواندم در دبستان محمد کہ میں کسی اور استاد کا نام نہیں جانتا۔میں تو صرف حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسہ کا پڑھا ہوا ہوں۔اس تشبیہہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : و جس طرح حضرت عیسیٰ نے باپ کے ذریعہ سے روح حاصل نہیں کی تھی اسی طرح میں نے بھی علم اور معرفت کی روح کسی روحانی باپ سے یعنی استاد سے حاصل نہیں کی۔" ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱۔صفحہ ۳۰۳)۔vi ) شریعت سے محبت مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں لکھا ہے۔وہ بڑی سرگرمی سے پرانے عہد نامہ کی تلاوت کیا کرتا ہو گا۔اس کا کلام جو پرانے عہد نامے کے اقتباسوں سے بھرا ہوا ہے ثابت کرتا ہے کہ یہ پاک نوشتے اس کی روح کی غذا اور اس کے دل کی تسلی کا باعث (حیات اسیح۔صفحہ ۴۳) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قرآن کریم سے والہانہ تھی اور روز و شب قرآن میں فکر و تدبر آپ کا مشغلہ تھا۔چنانچہ لکھا ہے : " آپ کے وقت کا اکثر حصہ کتب کے مطالعہ میں گذرتا تھا اور سب سے زیادہ انہماک آپ کو قرآن شریف کے مطالعہ میں تھا حتی کہ بعض دیکھنے والوں کا بیان ہے کہ اس زمانہ میں ہم نے آپ کو جب بھی