ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 62 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 62

ابن سلطان القلم ~ 62 - ~ نظر آئی اور حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی شبیہ سے کچھ مشابہ ہو گئی اور دوسری طرف میرے دل میں یہ خیال آنے لگا کہ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب لاہور میں بیمار تھے اور تندرست ہو کر آئے ہیں۔مگر یہ خیال زیادہ غالب نہ آیا کہ میری آنکھ کھل گئی۔اس وقت جب میں نے یہ خواب دیکھا تو میرا بدن خوشی کے اثر سے، جو رؤیا کی حالت میں پہنچی تھی، چارپائی پر تھر تھرا 66 رہا تھا۔“ جب میں نے یہ رویا مرزا صاحب کو سنائی تو آپ اسے سن کر بہت مغموم ہو گئے اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور رقتِ قلب کے ساتھ خاکسار سے مخاطب ہوئے کہ ڈاکٹر صاحب! میرے لیے دعا کریں کہ میں بھی انسانوں میں شامل ہو جاؤں“ آپ نے یہ الفاظ کچھ ایسے رنگ میں کہے تھے کہ میرے دل پر ان سے وہ کا بہت گہرا اثر ہوا۔میں ان کے لیے دعا کرتا رہا اور علاج معالجہ بھی چلتا رہا اور کبھی سلسلہ احمدیہ کا تذکرہ بھی ہو جاتا تھا۔آخر اللہ تعالیٰ اپنے فضل دن لے آیا کہ مرزا صاحب کے اہل بیت کی طرف سے خاکسار کو بلایا گیا کہ رت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں عرض کر کے حضور کو بلا لاؤں تا کہ حضور مرزا (سلطان) صاحب کی بیعت لے لیں۔اس وقت مجھے بہت خوشی پہنچی اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کا نظارہ سامنے آگیا کہ بڑا بھائی چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر خدا کی راہ میں بکنے لگا ہے۔میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں مرزا