ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 25 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 25

لمشنر ابن سلطان القلم ~ 25 - ~ ہے۔خان بہادر مرزا سلطان احمد کا چھوٹا بیٹا رشید احمد ایک اولوالعزم زمیندار ہے اور اس نے سندھ میں اراضی کا بہت بڑا رقبہ لے لیا ہے۔نظام الدین کا بھائی امام الدین، جس کا انتقال ۱۹۰۴ء میں ہوا، دہلی کے محاصرہ کے وقت ہاؤسن صاحب کے رسالہ میں رسالدار تھا اور اس کا باپ غلام محی الدین تحصیلدار تھا۔“ تایا سے تعلق: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چونکہ دنیاوی اموال اور جائیدادوں سے کوئی غرض نہ تھی اور ابتدا سے اور ابتدا سے آپ دنیا کے جھگڑوں سے قطعا بیزار اور لا تعلق تھے اس لیے کاروبار اور جائیداد کے سب انتظامات آپ کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب کے ہاتھ میں تھے۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب اپنی ضروریات اور اخراجات کے لیے اپنے تایا مرزا غلام قادر صاحب کی طرف ہی رجوع کرتے تھے اور اپنے والد صاحب سے زیادہ اُن سے آپ کا تعلق تھا۔وہ بھی آپ کو بیٹیوں کی طرح رکھتے تھے۔آپ خود روایت کرتے ہیں کہ ”والد صاحب کے ہمارے ساتھ بہت کم تعلقات تھے۔یعنی میل جول کم تھا۔اور چونکہ تایا صاحب مجھے بیٹوں کی طرح رکھتے تھے اور جائیداد وغیرہ ا تذکرہ رؤسائے پنجاب از سر لیپل ایچ گرفین، کرنل میسی۔ترجمہ سید نوازش علی جلد دوم صفحہ نمبر ۶۹۶۸۔سنگ میل پبلی کیشنز لاہور