ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 210 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 210

ابن سلطان القلم ~ 210 - ~ کتب کا تعارف آپ کی تمام کتب خاکسار کو مہیا نہیں ہو سکیں۔خلافت لائبریری ربوہ میں آپ کی اکیس کتب ملیں اور پھر پنجاب پبلک لائبریری لاہور سے مزید پانچ کتب میسر آ گئیں۔اس کے علاوہ انٹر نیٹ سے دستیاب ہوئیں۔اس طرح خاکسار کو آپ کی کل ۲۸ کتب دیکھنے کا موقع ملا۔ممکن ہے پاکستان کی بعض قدیم لائبریریوں سے آپ کی مزید کتب بھی دستیاب ہو جائیں۔اسی طرح ہندوستان اور انگلینڈ کی لائبریریوں میں بھی آپ کی کتب یقیناً موجود ہوں گی۔سر دست ان ۲۸ کتب کا مختصر تعارف پیش ہے۔ایک اعلی ہستی یہ رسالہ ۱۹۱۹ء کی تحریر ہے اور روز بازار الیکٹرک پریس ہال بازار امرتسر سے شائع شدہ ہے۔اس رسالہ میں آپ نے خدا تعالیٰ کی ہستی پر عقلی رنگ میں بحث کی ہے اور منطقی دلائل سے یہ ثابت کیا ہے کہ ایک قادرِ مطلق ہستی ہے جو انسان اور اس کائنات کی خالق و مالک ہے اور انسان اپنی ادرا کی قوتوں کو عمل میں لا کر اس اعلیٰ ہستی کے بارہ میں جان سکتا ہے۔اس