ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 163 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 163

ابن سلطان القلم ~ 163 - ~ امام الزمان علیہ السلام کی روحانی فرزندی سے سرفراز نہیں فرما دیا اور جب تک حضرت اقدس علیہ السلام سے کیسے ہوئے وعدهِ لَنْ نُبْقِيَ لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا کو پورا نہیں فرما دیا۔یہی وہ مجرم تھا جس کی پاداش میں کم ظرف دُنیا والوں نے آپ کے نام کو عمداً فراموش کر دیا، لیکن یہ بے مروت دنیا والے نہیں جانتے که در حقیقت اسی جرم کے صدقے آپ کا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا اور ہمیشہ عزت و تکریم سے یاد کیا جاتا رہے گا۔ذوق شعر و سخن حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جس خاندان سے تعلق رکھتے تھے اس میں ذوقِ شعر و سخن بہت عام تھا۔یہ ذوق آپ کو وراثت میں ملا تھا۔آپ کے والد ماجد حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود علیہ السلام بھی اردو، عربی اور فارسی میں نہایت بلند پایہ شعر کہتے تھے، مگر بطور پیشہ یا برائے دل لگی نہیں، بلکہ آپ نے اپنی اس صلاحیت کو عشق حقیقی کے اظہار اور پیغام حق کی منادی کا ذریعہ بنایا تھا۔ابتدا میں آپ «فرخ» تخلص کرتے تھے، پھر اسے چھوڑ دیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: خاکسار عرض کرتا ہے کہ مرزا سلطان احمد صاحب سے مجھے حضرت مسیح موعود کی ایک شعروں کی کاپی ملی ہے جو بہت پرانی معلوم ہوتی ہے۔غالباً