ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 154 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 154

(۲۹) ~ ابن سلطان القلم ~ 154 بیان کیا مجھ سے مرزا سلطان احمد صاحب نے بواسطہ مولوی رحیم بخش صاحب ایم اے کہ ایک دفعہ تایا صاحب پولیس میں ملازم تھے۔نسبٹ صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع نے کسی بات پر اُن کو معطل کر دیا۔اس کے بعد جب نسبٹ صاحب قادیان آیا تو خود دادا صاحب سے ذکر کیا کہ میں نے آپ کے لڑکے کو معطل کر دیا ہے۔دادا صاحب نے کہا اگر قصور ثابت ہے تو ایسی سخت سزا دینی چاہیے کہ آئندہ شریف زادے ایسا قصور نہ کریں۔صاحب نے کہا جس کا باپ ایسا ادب سکھانے والا ہو اس کو سزا دینے کی ضرورت نہیں اور تایا صاحب کو بحال کر دیا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ تایا صاحب نے بھی محکموں میں کام کیا ہے۔پولیس میں بھی کام کیا ہے۔ضلع کے سپر ڈنڈنٹ بھی رہے ہیں اور سُنا ہے نہر میں بھی کام کیا تھا اور بعض کاغذات سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکاری کاموں کی ٹھیکہ داری بھی کی ہے۔چنانچہ میں نے ۱۸۶۰ء کے بعض کاغذات دیکھے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تایا صاحب بہت سے نے چھینہ کے پاس کسی پل کا بھی ٹھیکہ لیا تھا۔(۳۰) بیان کیا مجھ سے مرزا سلطان احمد صاحب نے بواسطہ مولوی رحیم بخش صاحب ایم اے کہ ایک دفعہ مہاراجہ شیر سنگھ کاہنوو ان کے چھنب میں شکار کھیلنے کے لیے آیا۔دادا صاحب بھی ساتھ تھے مہاراجہ کے ایک ملازم کو جو قوم کا