ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 143 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 143

ابن سلطان القلم ~ 143 ~ مولوی صاحب کہتے ہیں میں نے پوچھا کہ کچھ اور بتائیے۔مرزا صاحب نے کہا اور بس یہی ہے کہ والد صاحب نے اپنی عمر ایک مغل کے طور پر نہیں گزاری بلکہ فقیر کے طور پر گزاری اور مرزا صاحب نے اسے بار بار دہرایا۔مولوی صاحب نے کہا کہ میں نے دریافت کیا کہ کیا حضرت صاحب کبھی کسی پر ناراض بھی ہوتے تھے ؟ مرزا صاحب نے جواب دیا کہ اُن کی ناراضگی بھی صرف دینی معاملات میں ہوتی تھی۔بعض اوقات مجھے نماز کے لیے کہا کرتے تھے مگر میں نماز کے پاس تک نہ جاتا تھا۔ہاں ایک بات میں نے خاص طور پر دیکھی ہے کہ حضرت صاحب (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم) کی شان میں ذرا سی بات بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے۔اگر کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ذرا سی بات بھی کہتا تھا تو والد صاحب کا چہرہ سرخ ہو جاتا تھا اور آنکھیں متغیر ہو جاتی تھیں اور فورا ایسی مجلس سے اُٹھ کر چلے جاتے تھے۔عشق مولوی صاحب نے بیان کیا کہ مرزا صاحب نے اس مضمون کو بار بار دھر ایا اور کہا کہ حضرت صاحب سے تو بس والد صاحب کو عشق تھا۔ایسا میں نے کبھی کسی شخص میں نہیں دیکھا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت خلیفہ ثانی بیان کرتے تھے کہ جب دسمبر ۱۹۰۷ء میں آریوں نے وچھو والی لاہور میں جلسہ کیا اور دوسروں کو بھی دعوت دی تو حضرت نے بھی ان کی درخواست پر ایک مضمون لکھ کر حضرت