ابنِ سلطانُ القلم — Page 137
ابن سلطان القلم ~ 137 - باب پنجم : روایات حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب منقول از "سیرت المهدی" مصنفہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب (1) خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں نے عزیزم رشید احمد (جو مرزا سلطان دریافت احمد صاحب کا چھوٹا لڑکا ہے) کے ذریعہ مرزا سلطان احمد صاحب سے در کیا تھا کہ آپ کو حضرت مسیح موعود کے سن ولادت کے متعلق کیا علم ہے؟ انھوں نے جواب دیا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے ۱۸۳۶ء میں آپ کی ولادت ہوئی تھی۔(4) خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں نے مولوی رحیم بخش' صاحب ایم اے افسر ڈاک کی معرفت مرزا سلطان احمد صاحب سے دریافت کیا تھا کہ آپ کی پیدائش کس سال کی ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح معلوم نہیں۔ا جماعت میں ”مولانا عبد الرحیم درد صاحب کے نام سے زیادہ معروف ہیں۔آئندہ صفحات میں بھی مولوی رحیم بخش صاحب ایم اے سے مراد حضرت مولانا عبد الرحیم درد صاحب ہی ہیں۔