ابن رشد

by Other Authors

Page 73 of 161

ابن رشد — Page 73

کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ امریکہ کی دریافت کا آئیڈیا کرسٹوفر کولمبس کو اس کی تصانیف سے ملا تھا۔کرسٹوفر کولمبس کا خود اپنا بیان ہے کہ امریکہ کی دریافت کی جانب جس چیز نے میری رہ نمائی کی وہ کی تصانیف ہیں ( معرکہ مذہب و سائنس صفحه 223 ، بحوالہ کتاب مؤلفه مولوی محمد یونس فرنگی محل صفحه 110 )۔میری رائے میں مصنف کو غلط نہی ہوئی ہے، دراصل ابن عربی نے فتوحات مکیہ (1232ء) میں فرمایا تھا کہ میں نے بحر الکاہل کے اس پار کشف میں ایک ملک دیکھا تھا۔اسی طرح ڈریپر نے اپنی کتاب یورپ کی ذہنی ترقی کی تاریخ Intellectual History of Europe, by 1۔W۔Draper) میں صفحہ 39 پر لکھا ہے کہ قرص آفتاب (Sun Spots) میں دھبوں اور داغوں کا انکشاف سب سے پہلے نے ہی کیا تھا (24)۔انٹرنیٹ پر کا ایک تجربہ دلچسپی سے پڑھنے کے لائق ہے۔نے کہا کہ اگر ہم جو کے بیج کومٹی میں ہوئیں اور اس کو ٹیوب میں رکھ دیں تو اس میں سے پورا نگلنا شروع ہو جائے گا، بھٹا اور اس کی جڑ بھی نظر آئے گی۔چنانچہ اس نے طالب علموں کو خود ایسا عموم کر کے دکھایا اور وہ حیران رہ گئے"۔(www۔kul۔lublin۔pl/efk/angielski/hasla/a/averroes/html) بحیثیت ہئیت داں عبد وسطی کی سائنسی تاریخ کے ہر مصنف نے بلا استشمی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایک مسلم الثبوت نظریاتی اور مشاہداتی ماہر فلکیات (theoretical and observational astronomer) تھا۔علم فلکیات پر اس کے سائنسی نظریات کا اثر بہت گہرا اور دیر پا تھا۔شاید کوئی کہے کہ قرطبہ کا قاضی ہیئت داں کیسے بن گیا؟ دراصل بیئت پر اس نے تمام تحقیقی کام جوانی کے عالم میں کیا تھا۔مثلاً جب اس نے 1153ء میں زندگی کے ستائیسویں زینے پر قدم رکھا تو خلیفہ کی خواہش پر مراتش گیا جہاں اس کو رصد گاہ کا مہتم (ڈائر یکٹر ) مقرر کیا گیا۔اسی رصد گاہ سے اس نے سن اسپانس یعنی قرص آفتاب میں دھبوں اور داغوں کا لمبے مشاہدات فلکی کے بعد انکشاف کیا تھا۔قرطبہ کی طرح مراقش پہنچ کر بھی ستارہ بینی اور مشاہدات فلکی کا سلسلہ برابر جاری رہا۔اس امر کا ذکر اس نے ارسطو کی کتاب شرح السماء و العالم (De Caelo) میں کیا تھا۔اس نے کہا " حرکات الافلاک میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تا کہ فزیکل اسٹرانومی کی بنیاد رکھی جاسکے بجائے صرف ریاضیاتی اسٹرانومی کے۔جب میں نوجوان تھا تو میں نے اس موضوع پر تحقیق کرنے کے امکانات کا سوچا تھا لیکن اب جبکہ میں ضعیف ہو گیا ہوں ممکن نہیں ہے۔" 73