ابن رشد — Page 49
سب سے مقدم ہے۔اسی طرح کتاب الاشربہ اور کتاب الضحایا کی معاملات سے الگ کر دیا گیا ہے کیونکہ اسلام میں ان چیزوں کی حیثیت خانو کی ہے۔(2) اس کتاب کے مطالعے سے قاری میں اجتہاد کی قوت و استعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔سے قبل فقہاء کا کام صرف یہ تھا کہ وہ اپنے امام کی رائے کی تائید لازما کرتے تھے چنانچہ اپنے امام کے قول کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ہر قسم کے رطب و یابس فراہم کئے جاتے تھے جس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ فریق اپنے اپنے امام کے مسلک کے ساتھ چمٹا رہتا۔اس طرح ان کے ذہنوں میں جلا نہیں پیدا ہو سکتی اور نہ دو خالی الذہن ہو کر یہ فیصلہ کر سکتے کہ حق کے ساتھ کون ہے اور باطل پر کون ہے۔نے یہ کتاب تالیف کر کے ذہنوں کے اس دھارے کو بدلاء کورانہ تقلید کے انداز کو تہ و بالا کیا اور اذہان میں نئے انداز پر سوچنے کی اہلیت پیدا کی۔(3) فقہ کی کتابوں میں عموماً فروعی مسائل جمع کر دئے جاتے ہیں۔قاری یہ معلوم نہیں کر سکتا کہ کسی فردی مسئلے کو کس اصول کے تحت مستنبط کیا گیا ہے اور مسئلے کا کوئی مخالف پہلو بھی ہے یا نہیں۔اگر ہے تو اسے بیان کرنے والے نے کس اصول سے وضع کیا ہے۔نے بدایة میں اس مقلدانہ طرز کو ترک کر کے نیا اسلوب اختیار کیا۔اس نے ہر مسئلہ کے مخالف اور موافق پہلو بیان کر کے ہر مذہب کے تائید کی دلائل بیان کئے اور ساتھ ساتھ تر جیجی مذہب کی نشاندہی بھی کی۔بیان کردہ مسائل میں سے کسی بھی مسئلہ سے عدم اتفاق کی صورت میں اس نے اس مسئلہ میں اپنا اجتہاد پیش کر کے اختلاف بیان کو دلائل سے واضح کیا ہے۔پروفیسر مانٹ گھر کی واٹ نے کتاب کے مضامین کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے: The book deals with the "differences" between the various legal schools and pays special attention to the types of arguments used by each to justify its particular decisions۔(14) کی وسعت نظر کا اظہار بدایہ کے ہر صفحے سے ہوتا ہے اس نے معروف اور غیر معروف ہر قسم کے ائمہ کے نظریات اس کتاب میں پیش کئے ہیں۔امام مالک کے اصحاب میں سے ابن القاسم، اشہب ، سحنون، ابن الماجشون نیز امام ابوحنیفہ پھر امام شافعی کے اصحاب عطار بن دینار، ابو ثور، امام ثوری، اوزاعی ، امام احمد حنبل ، امام داؤد ظاہری، فقیہ ابواللیث ابن ابی لیلی ، ابن جریر طیری غرض تابعی اور غیر تابعی ہر قسم کے ائمہ کے اقوال کتاب میں نقل کر کے ہر ایک کے دلائل بھی واضح طور پر بیان کئے ہیں۔اگر کسی مسئلے میں صحابہ کا اختلاف ہے تو اختلاف کو مع وجہ کے بیان کیا ہے۔انہی خصوصیات کی وجہ سے بدایہ بہت مقبول ہوئی اور اجتہاد میں کا اعلیٰ مقام 49