ابن رشد — Page 33
جہاں حکومت ، عدلیہ، انتظامیہ میں مرد ہی مرد تھے۔خلیفہ گویا مطلق العنان حکمراں تھا۔آمریت کا دور دور د تھا۔اس امر سے اس کی آزادی فکر اور جرات رندانہ کا انداز ہوتا ہے۔حق گوئی اور با کی اس کا طرۂ امتیاز تھا۔یقیناً وہ اپنے زمانہ سے ایک ہزار سال آگے رہ رہا تھا۔(He was far ahead of his time )۔اس کو فری تھنکر " کا " خطاب بھی دیا جا سکتا ہے۔بہر حال اس کے دل میں جو ہوتا تھا وہی وہ زبان سے ادا کرنا تھا۔افلاطون کی کتاب ری پبلک کی شرح میں اس نے پیغمبر اور فلسفی میں فرق بیان کرتے ہوئے مذہب ( اسلام ) کو فلسفہ پر فوقیت دی کیونکہ مذہب کا پیغام فلسفہ سے زیادہ عوام تک پہنچتا ہے۔پیغمبر وہ کام کر سکتا ہے جو فلسفی نہیں کر سکتا مثلاً عوام الناس کی تعلیم و تربیت ، آنے والے واقعات کا علم، مذہبی قوانین کا قیام اور انسانیت کی فلات و بہتری کا قیام۔الہام کے ذریعہ پیغمبر ایسے احکام و قوانین جاری کرتا ہے جن سے عوام یہ جان لیتے ہیں کہ انہیں کیسے خوش اخلاقی سے پیش آتا ہے۔اس ضمن میں پیغمبر کے لئے سیاسی سوجھ بوجھ رکھنا بہت ضروری ہے, کرشموں کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔لندن سے 1854 ء میں شائع ہونے والی ایک نادر کتاب حسن اتفاق سے کچھ روز قبل مجھے کنگسٹن کی کوئینز یونیورسٹی کی اسٹافر لائبریری میں دستیاب ہوئی۔اس میں کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے: The illustrious Alfaki Abu Walid Ben Raxid likewise held that office (king's physician) about the person of King Abu Jakob, having been summoned to the court of Morocco by the Ameer Almuminin for that purpose in the year 578; but the king almost immediately appointed him Cadi of Cordova۔۔۔Abu Walid was not only a distinguished physician, but was well versed in many other branches of knowledge۔Aben Alged assures us that he was an excellent poet۔and he is said to have repeated all the translations of Bochari۔He died at Morocco on the 21st day of moon Dylhajia in the year 595۔(10) ( ترجمہ ) عالم و فاضل فقیہ ابو ولید بن رشد بادشاہ ابو یعقوب کا شاہی طبیب تھا۔578 ہجری میں امیر المومنین کے حکم پر اس کو دربار میں مراقش بالا یا گیا لیکن بادشاہ نے جلد ہی اس کو قرطبہ کا قاضی مقرر کر دیا۔ابو ولید نہ صرف ایک ممتاز طبیب بلکہ دوسرے علوم میں بھی مہارت تامہ رکھتا تھا۔ابن وفید ہمیں یقین دلاتا ہے کہ وہ بہت عمدہ 33