ابن رشد

by Other Authors

Page iii of 161

ابن رشد — Page iii

Naseem Ahmad VICE-CHANCELLOR ALIGARH MUSLIM UNIVERSITY ALIGARH-202002 پیش لفظ یہ مسرت کی بات ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا مرکز فروغ سائنس بانی درس گاہ سرسید احمد خان کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سرسید نے سائنس کے علوم کی توسیع و ترقی پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ان کی یہ کوشش تھی کہ مسلمانوں میں سائنسی مزاج پیدا ہو۔انہوں نے اپنی تعلیمی تحریک کو پروان چڑھانے کے لئے سائنٹیفک سوسائٹی قائم کی اور بڑی تعداد میں انگریزی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کرایا۔مسلمانوں کی تعلیمی ترقی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مقصد ومنہاج کا بنیادی کلیہ ہے۔دور حاضر میں یہ ترقی عصری علوم کے حصول کے بغیر ناممکن ہے۔چونکہ مسلمان طلبا کی کثیر تعداد دینی مدارس میں زیر تعلیم ہے اس لئے میں کجھتا ہوں کہ ان کو جدید تعلیمی نظام سے منسلک کئے بغیر اس مقصد کا حصول مشکل ہے۔مجھے خوشی ہے کہ یو نیورسٹی کا مرکز فروغ سائنس اس سمت میں بامعنی اور نتیجہ خیز سرگرمیوں میں مصروف ہے۔انشا اللہ دینی مدارس میں سائنس کو رواج دینے کی ان سرگرمیوں کے بہتر اور زود اثر نتائج برآمد ہوں گے۔مرکز فروغ سائنس نے دینی مدارس کے ساتھ مسلم زیر انتظام تعلیمی اداروں کو عام فہم اور دو زبان میں سائنس کا درسی مواد فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔اب تک اس کی کئی کتا بیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ان میں بعض انگریزی کتابوں کے ترجمے بھی شامل ہیں۔اس سال بھی تقریبا سات کتابیں طباعت کے آخری مرحلے میں ہیں۔به تاریخی حقیقت ہے کہ مسلمان اپنے تہذی پر تھا کے ابتدائی دور میں قائل یہ علم کے سالار تھے۔مختلف سائنسی علوم کے فروغ میں ان کا زبردست حصہ ہے، در حقیقت کئی معنوں میں دو ان علوم کے پانی قرار دئے جاسکتے ہیں۔محمد ذکر یا درک کی تصنیف ” این رشد" مسلمانوں کی ہی متروکہ روایت کی بازیافت کی کوشش ہے۔دینی مدارس کے طلبا اور دیگر اردو داں عوام کو اس تصنیف سے نئی تحریک ملے گی۔مجھے یقین ہے کہ مرکز فروغ سائنس کے اس اشاعتی سلسلے کی پذیرائی ہوگی اور اردو زبان کے حوالے سے مسلم طبقہ عصر حاضر کے تقاضوں کو محسوس کرے گا۔میں مرکز فردریغ سائنس کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔قسم أحمد سیم احمد ) وائس چانسلر لاج می گردہ مسلم یونیورسٹی پہلی گره 22 فروری 2007، Phone: (0) (0571) 2700994, (R) (0571) 2700173, Fax (0) (0571) 2702607, (R) (0571) 2700087, Email : veamu@sancharnet۔in