ابن رشد

by Other Authors

Page xvii of 161

ابن رشد — Page xvii

کے حکیمانہ اقوال زندگی میں صرف دو دن مطالعہ نہیں کر سکا، ایک جس روز میری شادی ہوئی اور دوسرے جس روز میرے باپ نے وفات پائی۔اگر میں دوستوں کو کچھ عطا کروں تو یہ ایک سپند اور خوشگوار فریضہ ہوگا۔احسان تو یہ ہے کہ دشمنوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے جس کو طبیعت مشکل سے گوارا کرتی ہے۔علم تشریح ( اناٹومی ) کی واقفیت سے اللہ تعالی پر انسان کا ایمان اور قومی ہو جاتا ہے۔دوست کی طرف سے جو تکلیف پہنچتی ہے وہ دشمن کی دی ہوئی تکلیف سے زیادہ تخت ہوتی ہے فلسفہ شریعت کی سہیلی اور اس کی رضاعی بہن ہے۔(ان الحكمة هي صاحبة الشريعة والأخت الرضيعة۔Philosophy is the friend & foster sister of religion ہر پیغمبر فلسفی ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر فلسفی پیغمبر بھی ہو Every prophet is a sage but not every sage is prophet۔راستی سچائی کی مخالفت نہیں کرتی بلکہ اس کی ہم تو ہوتی ہے اور اس کے حق میں گواہی دیتی ہے۔علم مفعول بہ اور عقل میں تطبیق کا نام ہے Knowledge is the conformity of the object and intellect۔حقیقی مسرت کا حصول ذہنی اور نفسیاتی صحت سے ہی ممکن ہے۔نفسیاتی صحت اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک لوگ ایسی راہوں پر عمل پیرا نہ ہوں جو آخرت میں خوشی کی طرف لے جاتی ہیں۔اور جب تک خدا اور اس کی وحدانیت پر ایمان پختہ نہ ہو۔خدا اس کائنات کا نظم ونسق توانائی اور نفس ہے God is the order, force and mind (x) of the universe