مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 94
ایک جگہ حضرت والدہ صاحبہ اور دیوار کے درمیان ایک قبر کی ہے حضور کی مہربانی ہوگی اگر مجھے وہاں دفن کیا جائے۔وافوض امری الی الله ان الله بصير بالعباد والسلام - محمد اسماعیل » خدا تعالیٰ نے حضرت میر صاحب کی یہ خواہش بھی بعینیہ پوری فرمائی۔اسی جگہ ان کی قبر بنی جہاں ان کی خواہش تھی۔خاندان حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے ساتھ رشتہ کے لحاظ سے نہایت معزز رتبہ رکھنے کے علاوہ حضرت میر صاحب نے اپنی ساری زندگی اسلام اور احمدیت کی خدمت میں صرف کمد دی۔ہر قربانی اور ایثار کے وقت پیش پیش رہے مگر کیا مجال کہ اشارہ بھی کسی بات کا ذکر ہو جبکہ اپنی انتہائی خواہش اور دلی آرزو کو درخواست کے طور پر پیش کیا۔اور حضور کی مہربانی ہوگی ، کو ذریعہ قبولیت قرار دے کر خاموش ہو گئے۔رضائے امام کو اپنی بڑی سے بڑی خواہش اور تمنا پر مقدم رکھنا اور کسی حالت ہیں بھی انتہائی ادب ، احترام، اطاعت اور فرمانبرداری کے فرض کو نہ بھولنا وہ مقام ہے جو خاصان خدا کا ہی حقہ ہے۔اور جیسے حاصل کئے بغیر کوئی انسان نہ دنیا میں فلاح پاسکتا ہے۔اور نہ آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے۔حضرت میر صاحب مرحوم و مغفور کی زندگی بے شک بہتوں کے لئے روحانی اور جسمانی زندگی تھی لیکن فوت ہو کہ بھی آپ ایسا اسوہ اور نمونہ قائم کر گئے ہیں ہو نسلوں تک کے لئے روشنی کا مینارہ ثابت ہوگا۔انشاء الله۔ر روزنامه الفضل قادیان ۲۷ اگست ۱۹۴۷) ▸