مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 717 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 717

614 کہ بھائی صاحب ہیں فجر سے پہلے کی عبادت کی دعائیں درکار ہیں۔یا درد دل کے مقدس لفظ کو اس طرح گلیوں اور بازاروں میں پکار کہ کہنا کم از کم میرے لئے تو نا قابل برداشت ہے۔پس اپنے الفاظ کو درست طور پر پیش کردہ نہ ایسے طور پر کہ حضارت اور بے ہودگی پیدا ہو اور پیچھے پڑنا تو خوامخواہ اگلے کو بھی شرمندہ کرنا ہے۔شائد کوئی قرض خواہ اپنے قرض داروں کو پر سر بازار اتنا ذلیل نہیں کرتا ہو گا جتنا کسی حساس کا ایسے الفاظ دکانوں پر یا بازاروں میں سنتا۔اس سے بہتر تھا کہ وہ صاحب زیادہ ثقاہت سے کام لیتے اور ایسی حرکتیں نہ کرتے۔٠٣ اعلیٰ مقصد کے لئے دُعا۔آپ پھر ان سات شخصوں کی دُعا کی درخواستوں کو پڑھیں۔آپ حیران ہوں گے۔کہ کسی ایک نے بھی نیکی اتقوامی ، آخرت بہشتی مقبرہ کی نعمت ، معرفت علم کلام الہی ، خدا تعالٰی سے تعلق، اور محبت اور رضا کے لئے یا دنیا کی ہدایت اور اشاعت احمدیت کی دعا کے لئے کہا ہو۔اگر زیادہ وضاحت چاہتے ہیں تو پھر الفضل کے دُعا کے کالموں کو دیکھے نہیں۔اور اپنی حالت پر روئیں۔کہ سوا دنیا کے اور سخت ذلیل چیزوں کے عموما لوگ کسی اعلیٰ مقصد کے لئے دُعا نہیں کراتے، نہ غالباً خود کرتے ہوں گے۔میں دنیاوی معا سے منع نہیں کرتا کیاؤ اور ضرور کراؤ ، مگر تمہارا خدا تو وہ ہے جس نے تمہیں یہ کہا ہے کہ جو صرف دنیا کے قائدہ سے مانگتا ہے اُسے کہہ دو کہ ہمارے پاس دنیا اور آخرت دونوں کے قائد سے موجود ہیں۔دونوں کیوں نہیں مانگتا۔پس میں خدا تعالی کا یہ پیغام تمہیں سُنا دیتا ہوں کہ تمہارے خدا کے پاس دونوں نعمتیں ہیں اور دنیادی چیزوں کی دعا کے وقت آخرت کی کوئی چیز ضرور بالضرور شامل کر لیا کرو۔اور پہلے اس کا نام لیا کرو۔ورنہ تخت دنیا دار شہر و گے پھر کس منہ سے دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے کہلا سکو گے۔ر اس کے بعد آپ فرماتے ہیں کہ دعا کے سلسلے میں درخواست کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی شکایت کا انداز نہیں ہونا چاہیئے، اور امام جماعت وقت سے دعا کی درخواست کرنی چاہیئے)