مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 587
814 حضرت خلیفة المسیح الثانی کی خاندانی ترقی پیش گوئیاں تیرا گھر برکت سے بھرے گا۔اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا۔اور خواتین مبارکہ سے چین میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا۔تیری نسل بہت ہوگی۔اور میں تیری ریت کو بہت بڑھاؤں گا۔اور برکت دوں گا۔اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی۔تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی۔اور آخری دنوں تک سرسبز رہے گی۔۲ الهامی دُعا : رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْداً و أنت خير الوارثین کی اس وقت کا الہام ہے کہ آپ کی پہلی بیوی اور پہلے لڑکے مخالف تھے۔اور آپ واقعی دنیا میں اکیلے اور ہے وارث نظر آتے تھے۔ينقطع اباءك وييد منك یعنی تیرے باپ دادوں کا سلسلہ منقطع ہو جائے گا۔اور تجھ سے ایک خاندان کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔اس الہام سے معلوم ہوتا ہے کر وہ سلسلہ نیک لوگوں کا ہو گا۔اگر وہ بھی بڑے ہوں گے۔تو یہ پیشگوئی اور خوشخبری بالکل لغو اور فضول ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دوسری شاخوں کو بُرا اور بے کار سمجھ کر مٹا دیا لیکن یہ غضب کیا کہ ان سے زیادہ بہتر لوگ ان کی جگہ قائم کر دیئے ،