مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 577
حضرت خلیفتہ اسی الثانی آپ وہ ہیں جنہیں سب راہ نما کہتے ہیں اہل دل کہتے ہیں اور اہلِ دُعا کہتے ہیں آپ کو حق نے کہا سخت ذکی اور فہیم، منظر حق و علی ، فلل خدا کہتے ہیں رستگاری کا سب آپ میں قوموں کے لیے ہر مصیبت میں تمہیں لوگ دوا کہتے ہیں استجابت کے کرشمے ہوئے مشہور جہاں آپ کے در کو در فیض و عطا کہتے ہیں کوئی آتا ہے یہاں مسائل دنیا بن کر مطلب اپنا وہ زر و مال غنا کہتے ہیں رزق اور عزت و اولاد کے گاہک ہیں کئی بخشوانے کو کوئی اپنی خطا کہتے ہیں کوئی دربار میں آتا ہے کہ مل جائیں علوم کوئی اپنے کو طلب گارہ شفا کہتے ہیں نیک بننے کے لیے سینکڑوں در پرمیں ہے خود کو مشتاق رو زہد و تقی کہتے ہیں طالب جنت فردوس نہیں اکثر عاقل دار فانی کو فقط ایک سرا کہتے ہیں میں بھی سائل ہوں طلبگار ہوں اس مطلب کا کوئے احمد کا مجھے لوگ گدا کہتے ہیں میری اک عرض ہے اور عرض بھی مشکل ہے بہت دیکھئے آپ بھی سن کر اُسے کیا کہتے ہیں جس کی فرقت میں ترمیتا ہوں وہ کچھ رحم کرے یعنی بل جائے مجھے جس کو خدا کہتے ہیں پیچ کس نیست که در کوئے تواش کارے نیست سرکس این جا بامید نو سے می آید بتجار دل ص ۵۰۰۴۹)