مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 568 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 568

۵۶۷ سیرت المهدی (حصہ اول، دوم وسوم) حضرت میر محمد اسمعیل کی بیان کردہ چند روایات روایت ۲۶ : ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے بیان کیا کہ وہ جب حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو نے لدھیانہ میں دھوئی مسیحیت شائع کیا۔تو میں ان دنوں چھوٹا بچہ تھا۔اور شاید تیسری جماعت میں پڑھتا تھا۔مجھے اس دعونے سے کچھ اطلاع نہیں تھی۔ایک دن میں مدرسہ گیا تو بعض لڑکوں نے مجھے کہا کہ وہ جو قادیان کے مرزا صاحب تمھارے گھر میں ہیں۔انہوں نے دعوئے کیا ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں اور یہ کہ آنے والے سیح وہ خود ہیں۔ڈاکٹر صاحب فرماتے تھے کہ میں نے ان کی تردید کی کہ یہ کسی طرح ہو سکتا ہے۔حضرت عیسی تو زندہ ہیں اور آسمان سے نازل ہوں گے خیر جب میں گھر آیا۔تو حضرت صاحب میٹھے ہوئے تھے۔میں نے آپ سے مخاطب ہو کر کہا۔کہ میں نے سُنا ہے۔آپ کہتے ہیں کہ آپ مسیح ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے کہا۔کہ میرا یہ سوال سُن کر حضرت صاحب خاموشی سے اُٹھے اور کمرے کے اندر الماری سے ایک نسخہ کتاب فتح اسلام جو آپ کی جدید تصنیف تھی الاکہ مجھے دے دیا۔اور فرمایا۔اسے پڑھو۔ڈاکٹر صاحب فرماتے تھے۔کہ یہ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی صداقت کی دلیل ہے کہ آپ نے ایک چھوٹے بچے کے معمولی سوال پر اس قدر سنجیدگی سے توجہ فرمائی۔ورنہ یونہی کوئی بات کہہ کر ٹال دیتے۔روایت علا حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کا امرتسر میں آتھم کے ساتھ مباحثہ ہوا تو دوران مباحثہ میں ایک دن عیسائیوں نے خفیہ طور پر ایک اندھا اور ایک پہرا اور ایک لنگڑا مباحثہ کی جگہ میں لاکر ایک طرف بیٹھا دیئے اور پھر اپنی تقریر میں حضرت مناب