مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 563 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 563

۵۹۲ عادت آج کل کی تعلیم یافتہ لڑکیوں میں بہت ہے۔مریم صدیقہ تمہاری زندگی آب خلیفہ کی رضا جوئی اور خدا تعالے کی محبت کے لئے ہے۔اس لئے دنیا کی چیزوں اور زہنیتوں سے ابھی سے اپنے دل کو ہٹا تو بجائے رنگین کپڑوں، عمدہ جوتوں ، نفیس زیورات کے قرآن مجید، نمازیں ، روزے نیک کام، عمدہ اخلاق، دینی کتابوں کا مطالعہ پاک خواتین اسلام کے نقش قدم پر چلنا بسلسلہ کی خدمات میں حصہ لینا۔یہ باتیں تمہارا مقصود ہو جائیں۔اور دنیا کی زیب و زینت اصل مقصد نہ رہے۔مریم صدیقہ صبح کی نماز کے بعد قرآن مجید کی تلاوت اگر ہمیشہ کرتی رہو گی تو تمہارے دل میں ایک نور پیدا ہوگا۔" اس کے بعد محترم میر صاحب نے اپنی بچی کو صفائی کے بارہ میں ہدایات دیں۔جن میں یہ درج ہے کہ صبح، دوپہر شام تین وقت مسواک کرو اور فرمایا خوشبو اور عطر کو شارح نے بہت پسند کیا ہے۔آپ نے فرمایا۔مصنوعی پوڈر اور لپ سٹک وغیرہ چیزیں جلد کو آخر کار خراب کر دیتی ہیں اور بعض ان میں سے زہریلی بھی ہوتی ہیں اور جو لوگ ایسی چیزوں کے بہت دلدادہ ہوتے ہیں۔وہ آخر اد تی خیالات میں ہی محصور ہو جاتے ہیں اور حسنِ اخلاق کی جگہ حسین اعضاء ہی ان کا منتہائے نظر ہو جاتا ہے۔پس سوائے گا ہے لگا ہے استعمال کے ان کی طرف زیادہ توجہ نہیں چاہیئے۔مریم صدیقہ جس نیک بی بی کو گھر کی صفائی۔پکانا ، سینا اور خانہ داری آتی ہے وہ خاوند کو زیادہ خوش کر سکتی ہے یہ نسبت اس کے جو سکھی ناول میں اقعے ہی پڑھتی رہتی ہے یا اپنے ہی بناؤ سنگار میں مصروف رہتی ہے۔"