مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 511 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 511

۵۱۰ بنو قریظہ کی ناشکری جب بنو نضیر اور بنو قریظہ یہودیوں نے آپ کے بر خلاف سازش اور جنگ کی تو بنو نظیر تو شکست کھا کر جلاوطن ہو گئے مگر بنو قریضیہ وہیں رہے۔اور آپ نے اُن پر یہ احسان کیا کہ بنو نضیر کی زمینیں بھی ان کو دے دیں۔مگر خندق کی لڑائی کے وقت ان بد بختوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بر خلاف شرارتیں کہیں۔اور جنگ کی تیاری کی۔اس پر آپ نے مجبور ان سے لڑائی کی۔اور ان کوشکست دی۔پھر ان کے اپنے فیصلہ کے مطابق ان کے سپاہی مارے گئے۔اور مال اسباب عورتیں بچے مسلمانوں کے قبضہ میں آئے۔ان لوگوں میں جو لوگ مسلمان ہو گئے تھے۔ان کو آپ نے امن دے دیا۔پھر مدینہ کے باقی سب یہود کو بھی آپ نے ان کی با سیار کی شرارتوں کی وجہ سے وہاں سے جلا وطن کر دیا۔اور وہ خیبر کی طرف چلے گئے۔نجران کے عیسائیوں کا قصہ انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عاقب اور سید نجران کے عیسائیوں کے سردار حاضر ہوئے۔پہلے ان کا ارادہ ہوا۔کہ آپ اور وہ لوگ ایک دوسرے کے لئے بد دعا کریں۔کہ جو جھوٹا ہو وہ ہلاک ہو جائے۔مگر ایک ان میں سے کہنے لگا کہ بھائی اگر یہ شخص سچائی ہے اور ہم نے اس سے مباہلہ کیا۔تو ہم اور ہماری اولاد سب تباہ ہو جائیں گے۔پھر ان دونوں نے صلاح کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ہم لوگ آپ کے فرمانے کے مطابق جزیہ ادا کرتے رہیں گے۔ہم مباہلہ نہیں کرتے۔آپ ہمارے ساتھ کسی امانت دار شخص کو بھیجے ہیں۔آپ نے فرمایا۔ہاں میں تمہارے ساتھ نہایت امانت دار آدمی کو کہ دوں گا۔یہ کہہ کہ آپ نے فرمایا کہ اسے ابو عبیدہ بن جراح اٹھو اور ان کے ساتھ جاؤ۔