مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 496 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 496

۴۹۵ تقوے (مرض الموت) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض الموت کے دنوں میں ایک دن مسجد میں تشریف لائے اور فرمایا کہ اگہ میرے ذمہ کسی کا قرصہ آتا ہو یا کسی نے مجھ سے کسی قسم کا بدلہ لیتا ہو۔تو وہ اب لے لے۔میں حاضر ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اعلان سن کہ مجلس میں تانا ہو گی اور صحابہ کے کلیجے پھٹ گئے۔صرف ایک شخص نے کہا کہ حضور نے مجھ سے تین درم قرض لئے تھے۔چنانچہ وہ اسی وقت ادا کر دیئے گئے اپنے یہودی خادم کی بیا بر پوسی مدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی لڑکا تو کہ تھا اور آپ کی خدمت کیا کرتا تھا۔اتفاقاً ایک دن وہ بیمار ہو گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بیمار پرسی کے لئے اس کے گھر تشریف لے گئے اور جاکر اس کے سرہانے بیٹھ گئے پہلے تو اس کی طبیعت کا حال پوچھا۔پھر فرمایا کہ میاں اب تو تم مسلمان ہو جاؤ۔اس لڑکے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا ود بھی پاکس ہی بیٹھا تھا۔باپ نے کہا کہ بیٹا ابوالقاسم کا کہنا مان لو۔میری طرف سے تمہیں امانت ہے۔وہ لڑکا کہنے لگا کہ یا رسول اللہ مجھے منظور ہے۔اَشْهَدُ أَنْ لا إله إلا الله وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدٌ عَبْدَهُ وَرَسُولُهُ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کے مسلمان ہونے سے بہت ہی خوش ہوئے اور یہ فرماتے ہوئے باہر تشریف لائے۔الحمد اللہ ! خدا نے اس لڑکے کو دوزخ سے بچالیا۔عورت کی بے صبری (مدینہ) ایک دینی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گذرے تو دیکھا کہ قبر کے