مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 411 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 411

۴۱۰ ہموار بلکہ سینہ قدرے ابھرا ہوا۔اور خوب چوڑا۔پورے شانے۔پشت اور مہر نبوت یہ دونوں بازو اور شانوں پر قدرے بال پشت پر دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت تھی۔یہ ایک سرخ سیاہی مائل ابھرا ہوا مشہ تھا جو کبوتر کے انڈے کے برابر تھا اور گول گھنڈی کی مانند شکل میں تھا۔اس پر کچھ بال تھے۔اور گردا گیز اس کے تل تھے (یہ علامت اہل کتاب کی روایات میں آپ کے علیہ کے متعلق بطور نشان کے موجود تھی۔کلائی : دراده ستیلی قریہ گوشت سے پڑا اور نرم۔انگلیاں نہیں۔چوڑ اور تمام جوڑ مضبوط اور چوڑے۔تمام ہڈیاں بھی بھاری اور چوڑی تھیں۔پنڈلیاں ، پر گوشت اور سخت۔پیر یہ قدم ہموار اور صاف اور بھرے ہوئے کشادہ۔تلوے گہرے۔راتوں کو عبادت میں کھڑے کھڑے پیر سوج جایا کرتے تھے۔چال بیک اور تیز کرد، گویا بلندی سے اُتر رہے ہیں۔رفتار میں کوئی آپ کے ساتھ نہ رہ سکتا تھا۔بے تکلفی سے تیز چلتے تھے کلام در شیریں کلام - واضح بیان بلا ضرورت نہ بولتے تھے۔نرم گو تھے۔اکثر خاموش رہتے۔جب بولتے تو الفاظ علیحدہ علیحدہ اور صاف صاف واضح ہوتے تھے۔کلام مختصر اور جامع اور فصیح و بلیغ اور موثر کرتے چلا کر نہ بولتے تھے۔بات کرنے ہیں اشارہ کرتے تو پورے ہاتھ سے اشارہ کرتے تھے۔ملنے والوں سے مزاج پرسی کرتے۔لوگوں کو پہلے سلام کرتے کسی کا عیب بیان نہ کرتے۔نہ کسی کا عیب تلاش کرتے تہ نا جائز جرج کرتے تھے۔کسی کی بات نہیں کاٹتے تھے کبھی منہ سے کوئی فحش کلام نہیں نکلنا۔مزاح اور نرم مزاج تھے۔کبھی کسی مخاطب کی حقارت نہ کرتے تھے۔ترکی نعمت کی مذمت کرتے تھے۔مزاح بھی کردیا کرتے تھے مگر اس میں بھی جھوٹ نہ ہوتا تھا۔